پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے کارکنوں پر زور دیا ہے کہ وہ اڈیالہ جیل میں نظر بند سابق وزیراعظم کی رہائی تک اسلام آباد کی جانب مارچ جاری رکھیں۔
انہوں نے پی ٹی آئی کے کارکنوں کو بڑی تعداد میں دارالحکومت کے ڈی چوک پر جمع ہونے اور مطالبات کی منظوری تک وہیں رہنے کی ہدایت کی۔ کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے سابق خاتون اول نے کہا کہ میں اپنی آخری سانس تک ثابت قدم رہوں گی۔ آپ کو میرے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے، اور اگر آپ ایسا نہیں کرتے تو بھی میں اپنا سفر جاری رکھوں گی کیونکہ یہ صرف میرے شوہر کے بارے میں نہیں ہے یہ اس ملک کے بارے میں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں صرف امید نہیں رکھتی، مجھے یقین ہے کہ پشتون قوم ایک قابل فخر قوم ہے، اور وہ آخری دم تک اپنی حمایت سے دستبردار نہیں ہوں گے۔
بعد ازاں ہزارہ انٹر چینج کے قریب ریسٹ ہاؤس پہنچ کر بشریٰ بی بی اپنی گاڑی سے باہر نکلیں اور کارکنوں کے نعروں کا جواب ہاتھ ہلا کر دیا۔