پیرو (اسلم مراد ) پیرو کی باسٹھ سالہ صدر ڈینا بولوارٹے کو ناک کی سرجری کروانے پر سخت مشکلات کا سامنا ہے اور امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ شاید انہیں اپنے عہدے سے استعفی دینا پرے ۔
ذرائع کے مطابق پیرو کی صدر کو ناک کے ذریعے سانس لینے میں مشکلات کا سامنا تھا جس سے پچنے کے لیے ڈاکٹوں کے مشورے پر انہوں نے ناک کی سرجری کروالی لیکن پیرو کی پارلیمنٹ میں اراکین اسمبلی نے اس پر شدید ردعمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے انہیں مستعفی ہونے کا مشورہ دے دیا۔
اراکین کا کہنا تھا کہ پیرو کی صدر کو پارلیمنٹ یا کانگرس سے آپریشن سے پہلے اجازت لینا چاہیے تھی جو کہ انہوں نے نہ کیا اسی طرح انہیں چاہیے تھا کہ وہ آپریشن کے وقت اپنے اختیارات کسی اور کو سونپ دیتیں لیکن ایسا بھی نہیں ہوسکا اس لیے ضروری ہے کہ وہ اپنے عہدے سے مستعفی ہوں