جنوبی کوریا کی فوج نے کہا ہے کہ شمالی کوریا نے اپنے مشرقی ساحل سے متعدد مختصر فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل فائر کیے، جو دو ماہ سے زائد عرصے میں اس کا پہلا تجربہ ہے۔
ادھر جاپان کے کوسٹ گارڈ نے بھی تصدیق کی ہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے جمعرات یعنی آج ایک بیلسٹک میزائل داغا گیا ہے۔ جاپان کی کیوڈو نیوز ایجنسی نے جاپانی حکومت کے ذرائع کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ مشتبہ میزائل سے کسی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
شمالی کوریا نے آخری بار یکم جولائی کو ایک میزائل فائر کیا تھا، جب اس نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے ایک نئے ٹیکٹیکل بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے جو 4.5 ٹن کے انتہائی بڑے وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔