Home » نورین نیازی کے بیان پر ہنگامہ،عون چودھری بھی میدان میں آ گئے،معافی کا مطالبہ

نورین نیازی کے بیان پر ہنگامہ،عون چودھری بھی میدان میں آ گئے،معافی کا مطالبہ

by ahmedportugal
18 views
A+A-
Reset

اسلام آباد(ایگزو نیوز ڈیسک)نورین نیازی کے بیان پر پیدا ہونے والے سیاسی ہنگامے نے ملکی سیاسی فضا کو ایک بار پھر گرما دیا ہے،جہاں وزیر مملکت برائے اوورسیز پاکستانیز عون چودھری بھی کھل کر میدان میں آ گئے ہیں۔انہوں نے نہ صرف اس بیان کو غیر ذمہ دارانہ اور قومی مفادات کے منافی قرار دیا بلکہ واضح طور پر مطالبہ کیا ہے کہ نورین نیازی قوم سے معافی مانگیں۔دوسری جانب وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کے خاندان کے بچوں کی پرورش، فنڈنگ اور بیانیہ سب پاکستان مخالف ہے،نورین نیازی کے متنازع بیان پر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔
ایگزو نیوز کے مطابق وزیر مملکت برائے اوورسیز پاکستانیز عون چودھری نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی بہن نورین نیازی کے حالیہ بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے اسے قومی مفادات کے خلاف قرار دیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے الفاظ پر قوم سے معافی مانگیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس بیان نے عوامی جذبات کو مجروح کیا ہے اور ایسے غیر ذمہ دارانہ بیانات کسی بھی صورت قابل قبول نہیں۔عون چودھری نے کہا کہ بعض عناصر ذاتی یا سیاسی مفادات کے لیے قومی بیانیے کو نقصان پہنچا رہے ہیں، جو نہ صرف افسوسناک ہے بلکہ ملکی یکجہتی کے لیے بھی خطرہ بن سکتا ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ “معرکہ حق” قومی فخر کی علامت ہے اور اس کی کامیابی پر پوری قوم کو اپنی سیکیورٹی فورسز پر فخر ہے۔

دوسری طرف اس سے قبل اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا کہ نورین نیازی کے بیان سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ یہ عناصر پاکستان کے خلاف پراکسیز کے طور پر کام کر رہے ہیں،بانی پی ٹی آئی اور ان کے خاندان کے بچوں کی پرورش،فنڈنگ اور بیانیہ سب پاکستان مخالف ہے،پی ٹی آئی کی قیادت نے نہ صرف ریاستی اداروں بلکہ پاکستان کی معیشت کو بھی نقصان پہنچانے کی کوشش کی،پی ٹی آئی نے ملک کو ڈیفالٹ کرانے کے لیے ہر ممکن اقدام کیا،آئی ایم ایف کو خطوط لکھے اور عالمی مالیاتی ادارے کے باہر مظاہرے بھی کیے تاکہ پاکستان کے خلاف منفی تاثر پیدا کیا جا سکے۔طلال چودھری نے کہا کہ ان عناصر کا ہدف صرف ادارے نہیں بلکہ خود پاکستان ہے اور بانی پی ٹی آئی اور ان کی فیملی مسلسل ملک کو کمزور کرنے کے درپے ہیں،اسرائیل اور بھارت کے مبینہ گٹھ جوڑ کے باوجود پاکستان کی کامیابی نے پوری مسلم دنیا کا سر فخر سے بلند کیا لیکن کچھ عناصر اس قومی کامیابی کو بھی متنازع بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

وزیر مملکت برائے داخلہ نے کہا کہ نورین نیازی کے متنازع بیان پر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے اور قانون کے مطابق تمام تقاضے پورے کیے جائیں گے، پاکستان کے استحکام،قومی سلامتی اور معیشت کو سبوتاژکرنے والے ہر اقدام کے خلاف بلاامتیاز کارروائی ہو گی اور ریاست مخالف سرگرمیوں کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی،حکومت قومی مفادات کے تحفظ کے لیے ہر ضروری قانونی اور آئینی قدم اٹھائے گی اور ایسے بیانات یا اقدامات،جو پاکستان کے خلاف سمجھے جائیں،ان سے قانون کے مطابق نمٹا جائے گا۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز