Home » ریاست مخالف بیانیہ؟نورین نیازی قانونی شکنجے میں،پیکا اور تعزیراتِ پاکستان کے تحت مقدمہ درج

ریاست مخالف بیانیہ؟نورین نیازی قانونی شکنجے میں،پیکا اور تعزیراتِ پاکستان کے تحت مقدمہ درج

by ahmedportugal
20 views
A+A-
Reset

اسلام آباد(ایگزو نیوز ڈیسک)ریاست مخالف بیانیے کے الزامات کے تناظر میں پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کے بانی اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی بہن نورین نیازی کے خلاف وفاقی تحقیقاتی ادارے کے سائبر کرائم ونگ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے،جس میں پیکا 2016 اور تعزیراتِ پاکستان کی مختلف دفعات شامل کی گئی ہیں۔ایف آئی آر کے مطابق متنازعہ پوڈکاسٹ انٹرویو اور سوشل میڈیا سرگرمیوں کے ذریعے مبینہ طور پر ریاستی اداروں کے خلاف مواد پھیلانے اور عوامی اعتماد کو متاثر کرنے کی کوشش کی گئی جبکہ حکام کا کہنا ہے کہ معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے اور دیگر ممکنہ کرداروں کا بھی تعین کیا جائے گا۔
ایگزو نیوز کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سائبر کرائم سے نمٹنے والے ادارے این سی سی آئی اے نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی بہن نورین نیازی کے خلاف پیکا 2016 اور تعزیراتِ پاکستان کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔سرکاری دستاویزات کے مطابق مقدمہ ایک متنازعہ پوڈکاسٹ انٹرویو کے تناظر میں درج کیا گیا،جس میں ان پر ریاستی اداروں، بالخصوص مسلح افواج کے خلاف مبینہ طور پر بے بنیاد اور گمراہ کن الزامات عائد کرنے کا الزام ہے۔ایف آئی آر میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نورین نیازی کے بیانات سے نہ صرف ریاستی اداروں پر عوامی اعتماد کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی بلکہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے اشتعال انگیز،توہین آمیز اور مبینہ طور پر دھمکی آمیز مواد بھی پھیلایا گیا۔

حکام کے مطابق یہ مواد بعد ازاں مختلف اکاونٹس سے شیئر ہو کر وائرل ہوا،جس سے ریاست مخالف بیانیے کو تقویت ملنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔قانونی کارروائی کے تحت نورین نیازی کے خلاف پیکا 2016 کی دفعات 20 اور 26-A کے ساتھ ساتھ تعزیراتِ پاکستان کی دفعات 505 اور 506 شامل کی گئی ہیں،جو جھوٹے بیانیے، عوام میں خوف و ہراس پھیلانے اور ریاستی اداروں کے خلاف نفرت انگیزی سے متعلق ہیں۔تحقیقات سے جڑے ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمہ کو متعدد بار نوٹس جاری کیے گئے تاکہ وہ اپنا موقف ریکارڈ کرا سکیں اور تفتیش میں شامل ہوں تاہم ابتدائی شواہد کی بنیاد پر بادی النظر میں جرم کے عناصر پائے جانے پر مقدمہ درج کیا گیا۔این سی سی آئی اے حکام کے مطابق کیس کی تفتیش جاری ہے اور اس دوران دیگر ممکنہ کرداروں یا سہولت کاروں کا تعین بھی کیا جائے گا جبکہ ڈیجیٹل شواہد کا فرانزک جائزہ لے کر مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز