Home » اتحاد امت کے بغیر کوئی راستہ نہیں،انتشار ختم نہ ہوا تو مستقبل تاریک،علامہ زبیر احمد ظہیر نے خبردار کر دیا

اتحاد امت کے بغیر کوئی راستہ نہیں،انتشار ختم نہ ہوا تو مستقبل تاریک،علامہ زبیر احمد ظہیر نے خبردار کر دیا

by ahmedportugal
18 views
A+A-
Reset

لاہور(ایگزو نیوز ڈیسک)اتحادِ امت کی ناگزیر اہمیت پر زور دیتے ہوئے ممتاز مذہبی رہنما اور اسلامی جمہوری اتحاد کے سربراہ علامہ زبیر احمد ظہیر نے خبردار کیا ہے کہ داخلی انتشار اور باہمی اختلافات کا تسلسل قوم کے اجتماعی مستقبل کے لیے سنگین خطرات پیدا کر رہا ہے،موجودہ حالات میں قومی و ملی وحدت ہی مسائل کے پائیدار حل کی بنیاد بن سکتی ہے،بصورت دیگر انتشار کی فضا ملک کو مزید عدم استحکام کی طرف دھکیل سکتی ہے۔
ایگزو نیوز کے مطابق گلبرگ کے ایک مقامی ہوٹل میں منعقدہ ”اتحاد امت کانفرنس“ سے خطاب کرتے ہوئے اسلامی جمہوری اتحاد پاکستان کے سربراہ علامہ زبیر احمد ظہیر نے ملک میں بڑھتی ہوئی سیاسی اور مذہبی انتہا پسندی کو قومی استحکام کے لیے سنگین خطرہ قرار دیا اور اس کے خاتمے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں تمام بحرانوں سے نکلنے کا واحد راستہ امت کا اتحاد ہے اور جب تک ذاتی اختلافات،انا اور گروہی تقسیم کو ختم نہیں کیا جائے گا،نہ مسائل حل ہوں گے اور نہ ہی اسلامی اصولوں کے مطابق معاشرے کی تشکیل ممکن ہو سکے گی۔انہوں نے کہا کہ قومی استحکام اور عوامی فلاح کے لیے ضروری ہے کہ تمام مکاتب فکر اپنے اختلافات سے بالاتر ہو کر کتاب و سنت کی بنیاد پر متحد ہوں،انتہا پسندی اور فرقہ واریت کا راستہ دراصل ملک کے مستقبل کو تاریکی کی جانب دھکیل رہا ہے،جس سے فوری طور پر نجات حاصل کرنا ناگزیر ہے۔انہوں نے حکومت کی ذمہ داری پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ملک و ملت کو انتشار،فساد اور فرقہ وارانہ کشیدگی سے بچانے کے لیے موثر اقدامات کیے جائیں۔علامہ زبیر احمد ظہیر کا کہنا تھا کہ مقدس شخصیات خلفائے راشدینؓ،ازواجِ مطہراتؓ،اصحابِؓ پیغمبر اور اہل بیتؓ رسولﷺ کی شان میں گستاخی کرنے والوں کو قانون کے مطابق سزائیں نہ دینا اتحاد امت اور قومی یکجہتی کے لئے انتہائی خطرناک اورنقصان دہ ہے اور اس سے معاشرتی ہم آہنگی متاثر ہوتی ہے۔

کانفرنس میں دیگر مذہبی و سماجی رہنماوں مولانا عبدالستار نیازی،مولانا حافظ شعیب الرحمن قاسمی،تاجر راہنما حکیم اللّٰہ رکھا،میاں محمد اصغر،محمد ارشد مکی،علامہ فیاض احمد سلفی اور ڈاکٹر پروفیسر نعیم حفیظ نے بھی خطاب کیا اور اتحاد امت،برداشت اور باہمی ہم آہنگی کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔مقررین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ موجودہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے قومی سطح پر مشترکہ حکمت عملی اپنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز