پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی کارکنوں کے ہمراہ وفاقی دارالحکومت کے ڈی چوک کی طرف پیش قدمی جاری۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے سابق حکمراں جماعت کو خبردار کیا تھا کہ اگر وہ ہائی سکیورٹی زون میں داخل ہوئے تو "نتائج” بھگتیں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین گوہر علی خان نے خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور اور بشریٰ سے رابطہ کیا اور انہیں عمران کا پیغام پہنچایا۔ جس کے جواب میں سابق خاتون اول نے بیرسٹر گوہر کو بتایا کہ عمران نے مجھے ہر قیمت پر ڈی چوک پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔
انہوں نے مبینہ طور پر زور دے کر کہا کہ پارٹی کارکن کسی بھی تصفیے پر سمجھوتہ کرنے کو تیار نہیں ہیں جس میں ڈی چوک پہنچنا شامل نہ ہو۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے بانی نے متبادل جگہ پر رضامندی ظاہر کی جسے ان کی اہلیہ نے قبول کرنے سے انکار کردیا۔ بشریٰ بی بی کا کہنا ہے کہ کچھ سازشی عناصر ہمیں ڈی چوک سے کسی دوسری جگہ منتقل کرنا چاہتے ہیں لیکن یہ قبول نہیں کیا جائے گا۔