Home » فلسطینی ریاست کے قیام کے بغیر اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم نہیں ہوں گے: سعودی ولی عہد

فلسطینی ریاست کے قیام کے بغیر اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم نہیں ہوں گے: سعودی ولی عہد

by ahmedportugal
15 views
A+A-
Reset
اسرائیل کے ساتھ تعلقات

اسرائیل کے ساتھ تعلقات:

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے. کہ سعودی عرب فلسطینی ریاست کے قیام کے بغیر اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم نہیں کرے گا۔

عرب میڈیا کے مطابق محمد بن سلمان نے سعودی شوریٰ کونسل کے سالانہ اجلاس میں خصوصی شرکت کی. اور اس کے ارکان سے خطاب کرتے ہوئے فلسطینی کاز کیلئے اپنی حمایت کا اعادہ کیا۔ انہوں نے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کے جاری مظالم کی شدید مذمت بھی کی۔

سعودی ولی عہد نے کہا. کہ سعودی عرب فلسطینی ریاست کے قیام کے بغیر اسرائیل سے تعلقات قائم نہیں کرے گا. اور ایسی ریاست کے قیام کیلئے کوششیں جاری رکھے گا۔ محمد بن سلمان نے واضح کیا. کہ فلسطینی کاز سعودی عرب کی اولین ترجیح ہے اور مملکت اس کیلئے انتھک محنت کر رہی ہے۔

سعودی ولی عہد نے ان ممالک کا بھی شکریہ ادا کیا. جنہوں نے فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کیا ہے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز