وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کے حکومتی آفر کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے ہیں۔
وزیر داخلہ نے پی ٹی آئی کے احتجاج کے حوالے سے اسلام آباد ہائی کورٹ کی سماعت میں شرکت کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا، کوئی بات چیت نہیں ہو رہی کیونکہ مذاکرات دھمکیوں کے تحت نہیں کیے جاتے۔ نقوی نے کہا کہ وہ مذاکرات کے حق میں ہیں، تاہم دھمکیاں دینے کے بعد مذاکرات ممکن نہیں۔
یہ پیشرفت اس وقت سامنے آئی جب سابق وزیر اعظم نے کہا کہ انہیں پارٹی کے اعلیٰ رہنماؤں کے ذریعے 24 نومبر کو اسلام آباد میں ہونے والے اپنے بہت زیادہ زیر بحث احتجاج کو ملتوی کرنے کی "پیشکش” موصول ہوئی ہے۔ پی ٹی آئی کے بانی نے کہا کہ انہیں بتایا گیا تھا کہ اگر وہ پیشکش قبول کرتے ہیں تو "سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا”۔