Home » تحریک انصاف کا پانچ اگست کو احتجاج کا اعلان،وزیر داخلہ محسن نقوی نے پی ٹی آئی قیادت کو بڑا چیلنج دے دیا

تحریک انصاف کا پانچ اگست کو احتجاج کا اعلان،وزیر داخلہ محسن نقوی نے پی ٹی آئی قیادت کو بڑا چیلنج دے دیا

by ahmedportugal
32 views
A+A-
Reset

اسلام آباد(ایگزو نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کو احتجاج کے معاملے میں ایک بار پھر ’دبے لفظوں ‘میں دھمکی دیتے ہوئے مسکرا کر کہنا تھا کہ تحریک انصاف پہلے 5 اگست کی تیاریاں کرے پھر ہم اپنی تیاریاں کریں گے،ایف سی کو بی کلاس فورس سمجھا جاتا تھا،ایف سی کی مراعات، تنخواہوں اور شہدا پیکج میں اضافہ کیا ہے،اللہ آصف علی زرداری کو زندگی دے،صدر اپنی مدت پوری کریں۔
’ایگزو نیوز‘ کے مطابق وزارت داخلہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ 40 ہزار زائرین کے غائب ہونے والی بات میں کوئی صداقت نہیں،ایران نے 10 دنوں میں 3 لاکھ افغانیوں کو ملک سے باہر نکالا،ہم صرف افغانیوں کو نہیں نکال رہے،ہر وہ شخص جس کے پاس ویزا نہیں ہو گا اس کو ملک بدر کیا جائے گا،ا یران اسرائیل جنگ بندی میں آرمی چیف اور وزیر اعظم نے اہم کردار ادا کیا، اسرائیل کے ساتھ ہمارا براہ راست کوئی رابطہ نہیں تھا۔صحافی کی جانب سے’کیا ڈونلڈ ٹرمپ اور آرمی چیف کی ملاقات میں بانی سے پی ٹی آئی سے متعلق بات چیت ہوئی؟سوال کا جواب دیتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ کچھ چیزوں پر خاموش رہنا چاہئے میں اس پر بات نہیں کروں گا،تحریک انصاف پہلے 5 اگست کی تیاریاں کرے پھر ہم اپنی تیاریاں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ فلائی اور سے متعلق سوشل میڈیا پر غیر ضروری تنقید کی جارہی ہے،کچھ لوگوں کو ہمارے ترقیاتی منصوبے ہضم نہیں ہورہے،فلائی اوور کے سٹرکچر میں کوئی مسئلہ ہو تو ہم ذمہ دار ہیں،سوئی گیس والوں نے رات کو اچانک کھدائی کی،بارش کی وجہ سے سڑک نہیں بیٹھی،ریکارڈ بارش کے باجود اسلام آباد میں کہیں پانی کھڑا نہیں ہوا،اگلے میگا ترقیاتی پراجیکٹ 30 دنوں سے بھی کم عرصے میں بناوں گا،اسلام آباد میں گرین ایریا میں اضافہ کروں گا۔محسن نقوی نے کہا کہ صدر کو ہٹائے جانے کے حوالے سے پراپیگنڈہ کیا گیا، ایسا کچھ نہیں،اللہ آصف علی زرداری کو زندگی دے،صدر اپنی مدت پوری کریں۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز