Home » فیض حمید کے معاملات میں کوئی رعایت نہیں،تمام شریک جرم قانون کے شکنجے میں آئیں گے،پی ٹی آئی پاکستان مخالف عناصر کو پارٹی سے علحیدہ کرے،محمود مولوی اور عمران اسماعیل میدان میں کود پڑے

فیض حمید کے معاملات میں کوئی رعایت نہیں،تمام شریک جرم قانون کے شکنجے میں آئیں گے،پی ٹی آئی پاکستان مخالف عناصر کو پارٹی سے علحیدہ کرے،محمود مولوی اور عمران اسماعیل میدان میں کود پڑے

by ahmedportugal
3 views
A+A-
Reset

اسلام آباد(ایگزو نیوز ڈیسک)سابق رکن قومی اسمبلی محمود مولوی اور سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) اور ملکی سیاست کے حوالے سے سخت تنقید اور اہم پیغام دیتے ہوئے واضح کیا کہ جو احتساب کا عمل شروع ہوا ہے، اسے کوئی نہیں روک سکتا اور فیض حمید کے زیر اثر فیصلوں سے متاثر ہونے والے تمام عناصر قانون کے شکنجے میں آئیں گے۔
ایگزو نیوز کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےمحمود مولوی نے کہا کہ جو سوشل میڈیا بیانات باہر سے چل رہے ہیں، وہ پی ٹی آئی کے حامی نہیں بلکہ پاکستان مخالف ہیں اور پارٹی کو ایسے افراد سے علیحدہ ہونا ہوگا، پی ٹی آئی کے کارکنان اپنی ویب سائٹس پر پاکستان مخالف بیانات نہیں لگائیں، کیونکہ یہ نہ پارٹی کے ہمدرد ہیں اور نہ ہی پاکستان کے۔انہوں نے فیض حمید کے حوالے سے کہا کہ سابقہ اقدامات اور سازشوں نے اداروں اور کئی افراد کو نقصان پہنچایا، اور فیض حمید سے فائدہ اٹھانے والے ہوشیار رہیں کیونکہ آئندہ احتسابی کارروائیوں میں وہ بھی شامل ہوں گے۔ محمود مولوی نے مزید کہا کہ ملکی ترقی کے لیے سب جماعتیں ایک ٹیبل پر بیٹھیں اور اپنے کردار کو مثبت انداز میں استعمال کریں، جبکہ ہر وہ شخص جو ملک کو نقصان پہنچائے گا، اس کا احتساب ناگزیر ہوگا۔محمود مولوی نے ایڈمنسٹریٹو یونٹس اور نئے صوبوں کے قیام کی ضرورت پر بھی زور دیا، کہا کہ چھوٹے یونٹس بنانے سے عوام کے مسائل حل ہوں گے اور نچلی سطح سے لے کر اعلیٰ سطح تک کرپشن کا خاتمہ ممکن ہوگا۔ انہوں نے فوج کے کردار کی بھی تعریف کی اور کہا کہ فوج نے اپنے اندرونی طاقتور افراد کا بھی احتساب کیا۔سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ اب پاکستان کو نازک موڑ سے نکالنے کا وقت ہے اور تمام سیاسی جماعتوں کو اختلافات بھلا کر ملکی مفاد کو ترجیح دینی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی سمیت سب جماعتوں کو بیٹھ کر مذاکرات کرنے ہوں گے اور سیاسی ماحول میں ٹمپریچر کو کم کرنے کی ضرورت ہے۔ عمران اسماعیل نے واضح کیا کہ پی ٹی آئی کو ایسے عناصر سے علیحدہ ہونا ہوگا جو صرف ذاتی فائدے یا بیرونی اثرات کے تحت سرگرم ہیں اور پارٹی اپنی سیاسی جنگ کو سیاسی دائرے میں رکھے۔سابق گورنر سندھ نے کہا کہ چیف آف ڈیفنس فورسز نے احتساب کا عمل خود اپنے ادارے سے شروع کیا اور فیض حمید کی سزا کا فیصلہ خوش آئند ہے، جس سے پاکستان کو دنیا میں عزت ملی۔ انہوں نے پی ٹی آئی کو خبردار کیا کہ بھارتی اور افغانی نیوز چینلز پر بات کرنے سے گریز کرے اور پارٹی کو مفاہمت اور پرامن سیاست پر توجہ دینی ہوگی۔آخر میں عمران اسماعیل نے زور دیا کہ تمام پاکستانی، چاہے کسی بھی طرف سے ہوں، ایک دوسرے سے بیٹھ کر بات کریں اور ملک میں ہم آہنگی اور ترقی کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز