Home » خیبرپختونخوا میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں،شفیع جان نے تمام دعووں کو مسترد کر دیا،علی امین گنڈاپور کو بھی بڑا چیلنج

خیبرپختونخوا میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں،شفیع جان نے تمام دعووں کو مسترد کر دیا،علی امین گنڈاپور کو بھی بڑا چیلنج

by ahmedportugal
11 views
A+A-
Reset

پشاور(ایگزو نیوز ڈیسک)خیبرپختونخوا کی سیاست میں مبینہ فارورڈ بلاک کی بازگشت کے درمیان صوبائی وزیر اطلاعات شفیع جان نے ایک دھماکہ خیز بیان دیتے ہوئے تمام دعووں کو یکسر مسترد کر دیا ہے،بلکہ ناقدین اور مخالف بیانیے کو کھلا چیلنج بھی دے دیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ نہ کوئی گروپ بندی ہے اور نہ ہی پارٹی کے اندر کوئی دراڑ جبکہ علی امین گنڈاپور کے دعووں پر براہِ راست سوال اٹھاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر واقعی حمایت حاصل ہے تو نام سامنے لائے جائیں۔اس سخت موقف نے نہ صرف سیاسی درجہ حرارت بڑھا دیا ہے بلکہ اندرونی صف بندی سے متعلق نئی بحث کو بھی جنم دے دیا ہے۔
ایگزو نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا کی سیاست میں اندرونی اختلافات کی گردش کرتی خبروں کے درمیان صوبائی وزیر اطلاعات شفیع جان نے صورتحال کو مکمل طور پر مستحکم قرار دیتے ہوئے کسی بھی قسم کی گروپ بندی یا کشیدگی کی سختی سے تردید کر دی ہے تاہم ان کے بیانات نے سیاسی حلقوں میں ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شفیع جان نے واضح کیا کہ پارٹی کے بیشتر اراکین متحد ہیں اور پارلیمانی پارٹی اجلاس میں بھرپور شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ کسی قسم کا فارورڈ بلاک وجود میں نہیں آیا۔انہوں نے کہا کہ کچھ ارکان کی عدم موجودگی کی وجوہات بھی واضح ہیں،جن میں بیرون ملک موجودگی اور مذہبی فرائض کی ادائیگی شامل ہے جبکہ چند اراکین سے رابطہ نہ ہونے کی بات تسلیم کی گئی۔انہوں نے پارٹی کے اندر قیادت سے متعلق گردش کرتی خبروں کو بھی مسترد کرتے ہوئے کہا کہ سہیل آفریدی بدستور اپنے منصب پر مضبوط ہیں اور انہیں ہٹانے کی باتیں محض قیاس آرائیاں ہیں۔

شفیع جان نے علی امین گنڈاپور کے اس دعوے کو بھی چیلنج کیا کہ ان کے ساتھ بڑی تعداد میں ارکان ہیں اور مطالبہ کیا کہ اگر ایسا ہے تو ان کے نام سامنے لائے جائیں۔وزیر اطلاعات نے اس بات پر زور دیا کہ جو بھی رکن پارٹی کی پالیسیوں سے انحراف کرے گا،اس کا سیاسی مستقبل خطرے میں پڑ سکتا ہے جبکہ پارٹی قیادت کے ساتھ کھڑے رہنے والوں نے ہی ہمیشہ سیاسی استحکام حاصل کیا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ پارٹی کی اولین ترجیح بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہے،جس کے لیے مختلف سطحوں پر کوششیں جاری ہیں تاہم حکومتی رویے پر تنقید کرتے ہوئے کہا گیا کہ مشکل وقت میں کیے گئے وعدے بعد میں پورے نہیں کیے جاتے۔سیاسی مبصرین کے مطابق اگرچہ شفیع جان کی جانب سے اختلافات کی تردید کی گئی ہے تاہم مسلسل سامنے آنے والے بیانات اس امر کی نشاندہی کرتے ہیں کہ پارٹی کے اندرونی معاملات ابھی مکمل طور پر یکسو نہیں ہوئے اور آنے والے دنوں میں مزید پیش رفت متوقع ہے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز