Home » نو فلائی لسٹ میں نام شامل ، تحریک انصاف کے رہنما تیمور خان جھگڑا کو واشنگٹن جانے سے روک دیا گیا،پشاور ائیرپورٹ سے ہی گھر واپسی

نو فلائی لسٹ میں نام شامل ، تحریک انصاف کے رہنما تیمور خان جھگڑا کو واشنگٹن جانے سے روک دیا گیا،پشاور ائیرپورٹ سے ہی گھر واپسی

by ahmedportugal
5 views
A+A-
Reset

پشاور(ایگزو نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق صوبائی وزیر تیمور خان جھگڑا کو پشاور ائیرپورٹ سے امریکہ جانے سے روک دیا گیا،جس کے بعد انہیں پرواز سے آف لوڈ کر دیا گیا۔انہوں  نے جارج ٹاون یونیورسٹی میں ہونے والے مباحثے ”پاکستان میں جمہوریت کا مستقبل“ پر بحث میں حصہ لینا تھا۔
ایگزو نیوز کے مطابق تیمور سلیم جھگڑا  نجی ائیرلائن کے ذریعے واشنگٹن روانہ ہو رہے تھے تا کہ وہاں ہونے والے ”پاکستان میں جمہوریت کا مستقبل“ مباحثے میں شرکت کریں لیکن ائیرپورٹ پر امیگریشن اہلکاروں نے انہیں نو فلائی لسٹ میں نام ہونے کے باعث سفر سے روک دیا۔تیمور خان جھگڑا نے کہا کہ یہ ملک میں جمہوریت کی موجودہ حالت کی عکاسی کرتا ہے تا ہم ہمیں موجودہ نظام کا مقابلہ کرنا ہو گا۔ انہوں  نے بتایا کہ نو فلائی لسٹ میں نام ڈالنے یا نکالنے کی ذمہ داری کس پر ہے؟ انہیں معلوم نہیں۔انہوں نے سیکریٹری داخلہ کو خط لکھا اور عدالت میں درخواست بھی دی لیکن کوئی جواب نہیں ملا۔انہوں  نے کہا کہ وہ پہلے بھی کئی بار بلا کسی رکاوٹ کے ملک سے باہر جا چکے ہیں اور یہ پہلی بار ہے کہ انہیں سفر سے روکا گیا۔تیمور خان جھگڑا نے اپنے سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ ایئرپورٹ پر مجھے بتایا گیا کہ میرا نام پی این آئی ایل میں شامل ہے اور اس وجہ سے میرا پاسپورٹ غیر فعال ہے،ایف آئی اے کے عملے کا کہنا تھا کہ جب تک ان کے کمپیوٹر سسٹم میں اپ ڈیٹ نہ آئے،وہ عدالت کے احکامات پر بھی عمل نہیں کر سکتے۔یاد رہے کہ اس سے قبل ان کی بیٹی کو بھی اسی طرح کے اقدامات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔تحریک انصاف کے رہنماوں نے اس واقعے کو جمہوری اصولوں اور شہری آزادیوں کے لیے سنگین قرار دیا ہے، یہ اقدام نہ صرف فرد کی بنیادی آزادیوں پر اثر انداز ہوا ہے بلکہ ملکی سیاسی ماحول اور جمہوری عمل پر بھی منفی اثر ڈال سکتا ہے۔پی ٹی آئی اور دیگر سیاسی رہنما متوقع طور پر اس معاملے پر اپنے احتجاج یا بیانات کے ذریعے موقف واضح کریں گے، جبکہ عوام اور سیاسی حلقے اس واقعے کو ملک میں بڑھتی ہوئی سیاسی کشیدگی کے تناظر میں دیکھ رہے ہیں۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز