امریکی صدر جو بائیڈن:
امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے. کہ یوکرین کو طویل فاصلے تک مار کرنے والے. ہتھیار دینے کیلئے کوئی اتفاق رائے نہیں ہوا ہے۔
بائیڈن نے برلن میں صحافیوں کو بتایا. کہ اتحادی ممالک کی جانب سے یوکرین کو طویل فاصلے تک مار کرنے والے ہتھیار فراہم کرنے پر کوئی اتفاق نہیں ہوا ہے۔ انہوں نے کہا. کہ اس حوالے سے اتحادی ممالک کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔ اس کے ساتھ ہی، امریکی صدر نے مغرب پر زور دیا. کہ وہ یوکرین کیلئے اپنی حمایت جاری رکھے. کیونکہ کیف کو ایک تاریک سردی کا سامنا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا. کہ مشرق وسطیٰ میں امن برقرار رکھنے کیلئے ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ کو روکا جا سکتا ہے۔
واضح رہے. کہ صدر زیلنسکی نے امریکا سمیت مغربی ممالک سے مطالبہ کیا تھا. کہ وہ یوکرین کو طویل فاصلے تک مار کرنے والے خطرناک ہتھیار فراہم کریں تاکہ وہ روس پر بڑا حملہ کر سکیں۔
عالمی میڈیا کے مطابق. صدر بائیڈن برلن کے ایک روزہ دورے کے دوران جرمن چانسلر اولاف شولز کے ساتھ ملاقات کریں گے. جس میں یوکرین سے لے کر مشرق وسطیٰ میں بڑھتے ہوئے تنازعے تک کے معاملات پر بات چیت کی جائے گی۔