Home » ارضِ حرمین کی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں،ایران کے سعودی عرب پر حملے ناقابل قبول،فوری بند کیے جائیں:پاکستان علماء کونسل

ارضِ حرمین کی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں،ایران کے سعودی عرب پر حملے ناقابل قبول،فوری بند کیے جائیں:پاکستان علماء کونسل

by ahmedportugal
10 views
A+A-
Reset

اسلام آباد(ایگزو نیوز ڈیسک)پاکستان علماء کونسل نے ایران کی جانب سے سعودی عرب کے شہری علاقوں اور آئل تنصیبات پر مبینہ حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں امت مسلمہ کے اتحاد اور خطے کے استحکام کے لیے نقصان دہ قرار دیا ہے۔
ایگزو نیوز کے مطابق پاکستان علماء کونسل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب پہلے ہی واضح کر چکا تھا کہ اس کی سرزمین اور فضائی حدود کسی بھی صورت ایران کے خلاف استعمال نہیں ہوں گی،اس کے باوجود سعودی شہری اہداف کو نشانہ بنانا قابلِ افسوس اور قابلِ مذمت ہے۔بیان میں کہا گیا کہ اس نوعیت کی کارروائیاں نہ صرف اسلامی ممالک کے درمیان اعتماد کو مجروح کرتی ہیں بلکہ ان قوتوں کے عزائم کو تقویت دیتی ہیں جو مسلم امہ کے اتحاد کو نقصان پہنچانا چاہتی ہیں۔کونسل کے مطابق موجودہ حالات میں اسلامی ممالک کو مسئلہ فلسطین سمیت دیگر اہم امور پر مشترکہ اور متفقہ حکمتِ عملی اپنانے کی ضرورت ہے،نہ کہ باہمی کشیدگی کو ہوا دینے کی۔پاکستان علماء کونسل نے ایرانی قیادت سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر سعودی عرب اور دیگر خلیجی عرب ممالک پر حملے بند کرے اور تمام تنازعات کو مذاکرات اور سفارتی ذرائع سے حل کیا جائے،برادر اسلامی ممالک کے درمیان اختلافات کا حل طاقت کے استعمال میں نہیں بلکہ بات چیت اور تحمل میں ہے۔

پاکستان علماء کونسل نے وزیراعظم میاں شہباز شریف،فیلڈ مارشل حافظ سید عاصم منیراور ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے اپیل کی کہ وہ موجودہ صورتحال میں فعال سفارتی کردار ادا کرتے ہوئے ایران اور عرب ممالک کے درمیان کشیدگی کم کرانے کی کوشش کریں۔بیان میں مزید کہا گیا کہ مسلم امہ کسی صورت ارضِ حرمین شریفین کی سلامتی اور استحکام کے خلاف کسی اقدام کو قبول نہیں کر سکتی،اگر سعودی عرب پر حملوں کا سلسلہ جاری رہا تو اس سے نہ صرف ایران اور عرب ممالک کے درمیان خلیج مزید گہری ہو گی بلکہ مجموعی طور پر مسلم دنیا کے اتحاد کو بھی نقصان پہنچے گا۔پاکستان علماء کونسل نے تمام فریقین پر زور دیا کہ وہ تحمل، ذمہ داری اور سفارتی حکمت عملی کو اختیار کرتے ہوئے خطے کو مزید عدم استحکام سے بچائیں اور امتِ مسلمہ کے وسیع تر مفاد کو مقدم رکھیں۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز