Home » قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں،پاک فوج ہر خطرے کا جواب دینے کو تیار،کور کمانڈرز کانفرنس

قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں،پاک فوج ہر خطرے کا جواب دینے کو تیار،کور کمانڈرز کانفرنس

by ahmedportugal
9 views
A+A-
Reset

راولپنڈی(ایگزو نیوز ڈیسک)اولپنڈی میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز(ملٹری)، ہلالِ جرات،چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز کی زیر صدارت 276ویں کور کمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی،جس میں ملکی سلامتی،دہشت گردی،علاقائی صورتحال اور قومی دفاع سے متعلق اہم امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔کانفرنس کے آغاز میں وطن کے دفاع میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی اور ان کی قربانیوں کو قومی سلامتی کی بنیاد قرار دیا گیا۔
ایگزو نیوز کے مطابق کور کمانڈرز کانفرنس میں افغان طالبان کے زیرِ انتظام علاقوں سے پاکستان کے خلاف بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہوں کی سرگرمیوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا کہ خطے میں پائیدار امن اسی صورت ممکن ہے جب افغان سرزمین کو پراکسی سرگرمیوں سے مکمل طور پر پاک رکھا جائے۔ شرکا نے اس امر پر زور دیا کہ افغان عبوری حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی سرزمین کو پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہونے دے۔کانفرنس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف اپنی خودمختاری،عوام کے تحفظ اور قومی دفاع کے لیے ہر ضروری اقدام کا حق محفوظ رکھتا ہے۔اس موقع پر بتایا گیا کہ مسلح افواج آپریشن ”غضب للحق“ کے تحت انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں تاکہ سرحد پار سے درپیش خطرات کا موثر سدباب کیا جا سکے۔فیلڈ مارشل عاصم منیر نے دہشت گردی سے متاثرہ علاقوں میں موثر گورننس،عوامی خدمت اور فلاحی اقدامات پر مبنی مضبوط انتظامی ڈھانچے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی،جرائم اور ان کی سرپرستی کے گٹھ جوڑ کو ختم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ دشمن ’معرکہ حق‘ میں شکست کے بعد ہائبرڈ وارفیئر،جھوٹے بیانیوں اور بیرونی حمایت کے ذریعے پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے تاہم ایسی تمام سازشوں کو ناکام بنایا جائے گا۔کانفرنس میں سندھ طاس معاہدے سے متعلق بھارت کے حالیہ بیانات کا بھی جائزہ لیا گیا اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ پاکستان اپنے آبی حقوق کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا۔فیلڈ مارشل نے واضح کیا کہ قومی سلامتی کمیٹی کی ہدایات اس حوالے سے رہنمائی فراہم کرتی ہیں اور افواجِ پاکستان حکومتی پالیسی کے مطابق عمل پیرا رہیں گی۔اجلاس میں مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے اصولی موقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا گیا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور خطے میں پائیدار امن کا انحصار کشمیری عوام کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حقِ خودارادیت دینے پر ہے۔اختتام پر فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کور کمانڈرز کو ہدایت کی کہ بدلتے ہوئے جنگی تقاضوں کے پیش نظر ملٹی ڈومین ٹرانسفارمیشن پلان پر تیزی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور پاکستان کی خودمختاری، سلامتی اور قومی مفادات کا ہر قیمت پر تحفظ کیا جائے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز