Home » شہدا کی قربانیوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں،شرجیل میمن کا دوٹوک موقف،ہرزہ سرائی ناقابلِ قبول قرار

شہدا کی قربانیوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں،شرجیل میمن کا دوٹوک موقف،ہرزہ سرائی ناقابلِ قبول قرار

by ahmedportugal
12 views
A+A-
Reset

کراچی(ایگزو نیوز ڈیسک)سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ وطن کے دفاع میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا اور غازی پوری قوم کا فخر ہیں اور ان کی عظیم قربانیوں کو معمولی قرار دینا نہ صرف افسوسناک بلکہ ناقابلِ قبول ہے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ شہدا کی خدمات اور قربانیوں کا اعتراف اور احترام ہر پاکستانی کی قومی اور اخلاقی ذمہ داری ہے۔
ایگزو نیوز کے مطابق اپنے جاری کردہ بیان میں شرجیل میمن نے کہا کہ افواجِ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ، سرحدوں کے دفاع اور قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے بے مثال قربانیاں دی ہیں،جنہیں پوری قوم قدر اور احترام کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ان قربانیوں کی بدولت ملک میں امن و استحکام ممکن ہوا اور ریاستی ڈھانچہ مضبوط ہوا۔سینئر صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ جمہوری معاشرے میں اختلافِ رائے ہر شہری کا بنیادی حق ہے تاہم اس حق کا استعمال ذمہ داری کے ساتھ ہونا چاہیے اور شہدا یا قومی اداروں کے خلاف غیر مناسب زبان یا ہرزہ سرائی قومی یکجہتی کو نقصان پہنچاتی ہے۔انہوں نے خبردار کیا کہ ایسے بیانات نہ صرف قومی مفاد کے خلاف ہیں بلکہ شہدا کے لواحقین کے جذبات کو بھی مجروح کرتے ہیں۔

شرجیل میمن نے کہا کہ سیاسی اختلافات کو قومی سلامتی اور دفاع سے وابستہ اداروں کے احترام سے الگ رکھنا ناگزیر ہے۔انہوں نے سیاسی و سماجی حلقوں پر زور دیا کہ وہ ذمہ دارانہ طرزِ عمل اپنائیں اور ایسی زبان سے گریز کریں جو قومی اداروں یا شہدا کے خاندانوں کے لیے تکلیف دہ ہو۔انہوں نے مزید کہا کہ قوم اپنے شہدا کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی اور ان کے احترام کو ہر حال میں مقدم رکھا جائے گا،کیونکہ یہی رویہ قومی یکجہتی اور مضبوطی کی بنیاد ہے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز