Home » کراچی،حیدرآباد نئی موٹروے کا اعلان،اربوں کے منصوبے پر سوالیہ نشان،عوام سبز باغوں سے تنگ،حقیقت کب سامنے آئے گی؟

کراچی،حیدرآباد نئی موٹروے کا اعلان،اربوں کے منصوبے پر سوالیہ نشان،عوام سبز باغوں سے تنگ،حقیقت کب سامنے آئے گی؟

by ahmedportugal
5 views
A+A-
Reset

کراچی(ایگزو نیوز ڈیسک)کراچی اور حیدرآباد کے درمیان نئی موٹروے بنانے کا فیصلہ آخرکار سامنے آ گیا ہے لیکن سوال یہ ہے کہ برسوں سے التوا کا شکار یہ بڑے منصوبے کب تک کاغذی کارروائی اور وعدوں کی نذر رہیں گے؟ عوام کو بار بار سبز باغ دکھائے گئے لیکن ٹریفک کا عذاب، خراب سڑکیں اور بڑھتا حادثاتی تناسب آج بھی جوں کا توں موجود ہے۔
ایگزو نیوز کے مطابق وفاقی وزیر برائے مواصلات علیم خان نے اپنے وفد کے ہمراہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات کی، جہاں ایم6 موٹروے اور نئے ایم10 منصوبے پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ نیا ایم10 کراچی تا حیدرآباد موٹروے 168 کلومیٹر طویل ہوگا اور اس میں 10 انٹرچینجز ہوں گے۔ حکام کے مطابق منصوبے کا سروے شروع ہو چکا ہے، لیکن عوام یہ پوچھنے میں حق بجانب ہیں کہ “سروے اور افتتاح کے بعد اصل تعمیر کب شروع ہوگی؟”وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے واضح کیا کہ حیدرآباد-سکھر ایم6 سیکشن طویل عرصے سے نظرانداز کیا گیا ہے، اور اب وفاق نے منظوری دی ہے تو منصوبے پر فوری کام ہونا چاہیے تاکہ شہریوں اور پورٹ ٹریفک دونوں کو ریلیف مل سکے۔ دوسری طرف وفاقی وزیر علیم خان نے انکشاف کیا کہ ایم6 حیدرآباد-سکھر سیکشن 363 ارب روپے کی خطیر لاگت سے تعمیر ہوگا، اور اس کا ٹھیکہ این ایچ اے کے سپرد کیا گیا ہے۔منصوبے کو 4 حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے جن میں نوشہرو فیروز تا رانی پور، رانی پور تا سکھر، حیدرآباد تا ٹنڈو آدم، اور ٹنڈو آدم تا نواب شاہ شامل ہیں۔ اجلاس میں اعلیٰ حکام کی بھرپور موجودگی رہی مگر عوامی خدشات اپنی جگہ قائم ہیں کہ کہیں یہ میگا پروجیکٹ بھی کاغذی کارروائی اور سیاسی بیانات کی نذر نہ ہو جائے۔عوام کا سب سے بڑا سوال یہی ہے کہ اربوں روپے کے منصوبے آخر زمینی حقیقت کب بنیں گے؟ کیا یہ موٹروے واقعی سندھ کے عوام کو ریلیف دے گی یا پھر یہ بھی دوسرے اعلانات کی طرح کاغذوں میں دفن ہو جائے گی؟۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز