بدھ, مارچ 26, 2025
Home » نیوزی لینڈ کے راچن رویندرا نے نئی تاریخ رقم کر دی

نیوزی لینڈ کے راچن رویندرا نے نئی تاریخ رقم کر دی

by ahmedportugal
5 views
A+A-
Reset

نیوزی لینڈ کے بیٹر راچن رویندرا نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں بنگلادیش کے خلاف شاندار سنچری اسکور کرکے نئی تاریخ رقم کر دی۔

گزشتہ روز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے میچ میں راچن رویندرا نے 112 رنز کی اننگز کھیلی۔ اس میچ میں ان کا ڈیبیو تھا، کیونکہ وہ انجری کے باعث پاکستان کے خلاف افتتاحی میچ میں شریک نہیں ہو سکے تھے۔

راچن رویندرا نے اپنے ڈیبیو میچ میں چیمپئنز ٹرافی اور ورلڈکپ دونوں میں سنچری بنانے کا منفرد اعزاز حاصل کیا۔ وہ انٹرنیشنل کرکٹ میں پہلے کھلاڑی ہیں جنہوں نے دونوں ٹورنامنٹس میں ایسا کارنامہ انجام دیا۔

راچن کی یہ سنچری ان کی ون ڈے کرکٹ میں صرف 30 اننگز میں چوتھی سنچری تھی، اور ان کی تمام سنچریاں آئی سی سی ایونٹس میں آئی ہیں۔ 2023 ورلڈ کپ میں انہوں نے تین سنچریاں اسکور کیں۔

اب راچن رویندرا آئی سی سی ایونٹس میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے نیوزی لینڈ کے بیٹر بن گئے ہیں۔ اس سے قبل کین ولیمز اور نیتھن ایسٹل کے پاس تین سنچریوں کا ریکارڈ تھا۔

 

 

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز