Home » نیوزی لینڈ نے آتش بازی اور لائٹ شو کے ساتھ 2025 کا شاندار استقبال کیا

نیوزی لینڈ نے آتش بازی اور لائٹ شو کے ساتھ 2025 کا شاندار استقبال کیا

by ahmedportugal
5 views
A+A-
Reset

نیوزی لینڈ کا شہر آکلینڈ 2025 کو خوش آمدید کہنے والا پہلا بڑا شہر بن گیا ہے، جہاں ہزاروں کی تعداد میں لوگ نئے سال کو خوش آمدید کہنے کیلئے جمع ہوئے۔

نیوزی لینڈ کے بعد روس کے چھوٹے علاقے فجی، آسٹریلیا میں کینبرا، میلبورن اور سڈنی جبکہ جاپان، جنوبی اور شمالی کوریا میں بھی سال نو کا استقبال رنگا رنگ انداز میں کیا گیا۔

اس کے علاوہ چین، ہانگ کانگ، سنگاپور، فلپائن اور دیگر ممالک میں بھی نئے سال کا استقبال کیا جا چکا ہے۔

پاکستانی وقت کے مطابق بنگلا دیش میں نئے سال کا جشن رات 11 بجے، بھارت اور سری لنکا میں رات 11:30 بجے جبکہ متحدہ عرب امارات (دبئی، ابوظہبی)، عمان میں رات 1 بجے میں نئے سال کو خوش آمدید کہا جائے گا۔ اسی طرح روس، ترکیہ، سعودی عرب، کویت 2 بجے، یونان، جنوبی افریقہ صبح 3 بجے، جرمنی، ناروے، سویڈن، ڈنمارک، فن لینڈ اور دیگر صبح 4 بجے نئے سال کا جشن منائے گے۔

اس کے علاوہ یوکے، آئرلینڈ، آئس لینڈ اور دیگر صبح 5 بجے، برازیل، ارجنٹائن، چلی صبح 6 بجے، کینیڈا کے کچھ حصے، کیریبین ممالک صبح 7 بجے جبکہ نیویارک، واشنگٹن صبح 10 بجے نئے سال کا استقبال کریں گے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز