Home » پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے نیوزی لینڈ کے سکواڈ کا اعلان کردیا گیا

پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے نیوزی لینڈ کے سکواڈ کا اعلان کردیا گیا

by ahmedportugal
3 views
A+A-
Reset

پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے نیوزی لینڈ کے سکواڈ کا اعلان کردیا گیا، نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی قیادت ٹام لیتھم کریں گے، ٹیم میں پاکستانی نژاد کھلاڑی کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

محمد عباس پاکستان میں پیدا ہوئے، وہ پاکستان میں فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنے والے اظہر عباس کے بیٹے ہیں۔ نیوزی لینڈ کے سکواڈ میں آدی اشوک، مائیکل بریسویل، مارک چیپمین، جیکب ڈفی اور ڈیرل مچل شامل ہیں جبکہ نک کیلی، ول او رورکے، بین سئیرز، نیتھن سمتھ اور ول ینگ بھی سکواڈ کا حصہ ہوں گے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 3 میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کا آغاز 29 مارچ سے ہوگا، سیریز کے دیگر میچز 2 اور 5 اپریل کو کھیلے جائیں گے۔

دوسری جانب نیوزی لینڈ کیخلاف پانچویں ٹی ٹوینٹی میچ میں ساکھ بچانے کیلئے قومی ٹیم کو فتح درکار ہوگی۔ کیونکہ نیوزی لینڈ پہلے ہی سیریز جیت چکا ہے۔ پاکستانی ٹیم نے اچھی کارکردگی دکھانے کیلئے بیٹنگ ، بالنگ اور فیلڈنگ کی جم کر مشقیں کیں۔

 

 

 

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز