بنگلورو ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ:
بنگلورو ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ نے میزبان ٹیم کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر 36 سال بعد بھارت میں پہلی ٹیسٹ کامیابی حاصل کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پہلے ٹیسٹ میں ٹاس جیت کر بھارتی کپتان روہت شرما نے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا. تو پوری ٹیم 46 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی۔ میٹ ہنری نے 5 جبکہ ول اورورک نے. 4 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ نے. اپنی پہلی اننگز میں 402 رنز بنائے۔ راچن رویندر 134 جبکہ ڈیون کونوے 91 رنز بنا کر نمایاں کھلاڑی رہے۔
اس کے بعد بھارت نے. اپنی دوسری اننگز میں 462 رنز بنا کر نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 107 رنز کا ہدف دیا. جس کو مہمان ٹیم نے دو وکٹوں کے نقصان پر آسانی سے پورا کر کے تین میچوں کی سیریز میں. 1-0 کی برتری حاصل کر لی۔ ول ینگ 48 جبکہ راچن رویندر 39 رنز پر ناقابل شکست رہے۔
واضح رہے. کہ 1955 کے بعد سے بھارتی سرزمین پر نیوزی لینڈ کی یہ تیسری جیت ہے۔
میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کے کپتان ٹام لیتھم نے کہا. کہ ٹاس ہارنا شاید اچھا تھا۔ انہوں نے کہا. کہ بھارت کو ہوم گراونڈ پر شکست دینا آسان نہ تھا۔ جبکہ بھارتی کپتان نے کہا. کہ اگر ہم نے پہلی اننگز میں اچھا سکور کیا ہوتا تو نتیجہ کچھ اور ہوتا۔