بدھ, مارچ 26, 2025
Home » نیوزی لینڈ نے بنگلادیش کو شکست دیکر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

نیوزی لینڈ نے بنگلادیش کو شکست دیکر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

by ahmedportugal
1 views
A+A-
Reset

نیوزی لینڈ نے چیمپئنز ٹرافی کے اہم میچ میں بنگلادیش کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے جگہ بنا لی۔

دو سو 37 رنز کا ہدف نیوزی لینڈ کی ٹیم نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے راچن رویندر نے 12 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے ایک سو 12 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ ٹام لیتھم نے 55 جبکہ ڈیون کونوے نے 30 رنز بنائے۔

بنگلادیش کی جانب سے تسکین احمد، مستفیض الرحمان، رشاد حسین اور ناہید رانا نے ایک ، ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔

اس سے قبل بنگلادیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں پر دو سو چھتیس رنز بنائے تھے۔ کپتان نجم الحسین شانتو 70 رنز بنا کر نمایاں۔ ذاکر علی نے بھی 45 رنز سکور کیے۔ کیویز کی جانب سے مائیکل بریسویل نے چار جبکہ رورکی دو وکٹیں لینے میں کامیاب ہوئے۔

 

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز