بدھ, مارچ 26, 2025
Home » نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا

نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا

by ahmedportugal
2 views
A+A-
Reset

نیوزی لینڈ کرکٹ نے پاکستان کے خلاف پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز کیلئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا، جو اتوار کو کرائسٹ چرچ میں شروع ہو رہی ہے۔

آئی پی ایل کی وجہ سے مچل سینٹنر سمیت کئی کھلاڑی سیریز نہیں کھیل رہے اس لیے مائیکل بریسویل نیوزی لینڈ کے کپتان کے طور پر خدمات انجام دیں گے۔ ایش سودھی، فن ایلن، جمی نیشام اور ٹم سیفرٹ کو بھی واپس بلا لیا گیا ہے۔

نیوزی لینڈ کرکٹ نے کہا کہ کائل جیمیسن اور ول اورورک سیریز کے پہلے تین میچز کھیل سکیں گے۔ میٹ ہنری کو آخری دو گیمز کیلئے منتخب کیا گیا ہے۔

مائیکل بریسویل نے کہا کہ اپنے ملک کی کپتانی کرنا ایک حقیقی اعزاز ہے۔ مجھے گزشتہ سال پاکستان میں ٹیم کی قیادت کرتے ہوئے بہت اچھا لگا۔ انہوں نے کہا کہ مِچ سینٹنر نے وائٹ بال کے کپتان کا عہدہ سنبھالنے کے بعد سے بہت اچھا کام کیا ہے اور میں واقعی میں ان کے اچھے کام کو آگے بڑھانے اور لڑکوں کیلئے پرفارم کرنے کیلئے ایک خوشگوار ماحول پیدا کرنے کی کوشش کروں گا۔

نیوزی لینڈ اسکواڈ:

مائیکل بریسویل (کپتان)، فن ایلن، مارک چیپ مین، جیکب ڈفی، زیک فولکس، مچ ہیے، میٹ ہنری، کائل جیمیسن، ڈیرل مچل، جمی نیشام، ول او رؤرک، بینش روورکے، سوڈھی

پاکستان اسکواڈ:

سلمان علی آغا (کپتان) ، شاداب خان (نائب کپتان) ، عبدالصمد، ابرار احمد، حارث رؤف، حسن نواز، جہانداد خان، خوشدل شاہ، محمد عباس آفریدی، محمد علی، محمد حارث، محمد عرفان خان، عمیر بن یوسف، شاہین شاہ آفریدی، سفیان مقیم اور عثمان خان

 

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز