برسلز ( اسلم مراد ) یورپی یونین کے ممالک نے یکم ستمبر سے یورپی یونین اور شینجن کے تمام ممالک میں داخلے کے لیے ہینڈ بیگ میں اشیاٗ کے حوالے سے نئے قوانین متعارف کروا دئیے ہیں۔
جن کے مطابق ہینڈ کیری میں مائع اشیا کو لیجانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے ۔ کسی بھی قسم کا جوس ، تیل کوکنگ آئل ، شیمپو، ساتھ لیجانے پر پابندی عائد ہوگی، تاہم سو ملی لیٹر تک مائع اشیا ، خاص شاپنگ بیگ میں ہینڈ کیری میں لیجانے کی اجازت ہوگی۔ اس لیے کوئی بھی مسافر جو ان ممالک کو سفر کرتا ہے۔ اس کو خبردار کیا جاتا ہے کہ ایسی کوئی بھی چیز ہینڈ کیری میں نہ رکھیں ورنہ ان کی وہ اشیاٗ ضبط کرکے ضائع کردی جائیں گے۔ حتی کہ کسی بھی قسم کی ادویات بھی ہینڈ کیری میں رکھنے کی اجازت نہیں ہوگی البتہ سو ملی میٹر سے کم مقدار کی محدود تعداد میں اجازت ہوگی۔
یورپی یونین کی ائیر لائنز نے چند ماہ قبل شکایات کے انبار لگا دئیے ہیں کہ لوگ ہینڈ کیری میں کھانے پینے کی اشیاٗ اور دوسرا سامان رکھتے ہیں جس کی وجہ سے لگیج کے مسائل پیدا ہوتے ہیں اور یہ اشیاٗ نہ صرف جہازوں کو گندا کرتی ہیں بلکہ اس سے سکیورٹی مسائل بھی پیدا ہوجاتے ہیں۔