Home » سندھ کی سرزمین سے توانائی کا نیا خزانہ دریافت،سجاول شاہ بندر بلاک میں تیل و گیس کا بڑا ذخیرہ مل گیا

سندھ کی سرزمین سے توانائی کا نیا خزانہ دریافت،سجاول شاہ بندر بلاک میں تیل و گیس کا بڑا ذخیرہ مل گیا

by ahmedportugal
12 views
A+A-
Reset

کراچی(ایگزو نیوز ڈیسک)پاکستان کے توانائی شعبے میں ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں سندھ کے ضلع سجاول میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت کر لیے گئے ہیں۔
ایگزو نیوز کے مطابق پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) نے شاہ بندر بلاک میں راہی ایکس ون کنویں سے پیداوار شروع ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے پاکستان سٹاک ایکسچینج کو آگاہ کر دیا ہے۔پی پی ایل کے مطابق راہی ایکس ون کنواں شاہ بندر بلاک میں کمپنی کی جانب سے دریافت کیا جانے والا چوتھا تیل و گیس کا کنواں ہے،جو ملک کے مقامی توانائی وسائل میں اضافے کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔کمپنی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق راہی ایکس ون کنویں سے یومیہ تقریباً 0.493 ملین سٹینڈرڈ کیوبک فٹ گیس جبکہ 12 بیرل ہلکا تیل حاصل ہو رہا ہے۔کنویں سے گیس اور تیل کے بہاو کا دباو 133 پاونڈ فی مربع انچ(پی ایس آئی) ریکارڈ کیا گیا ہے۔پی پی ایل کے مطابق کنویں کی کھدائی 17 جون 2026 کو شروع کی گئی تھی،جسے 2 ہزار 612 میٹر گہرائی تک مکمل کیا گیا۔کمپنی نے واضح کیا کہ یہ منصوبہ مکمل طور پر مقامی مہارت اور تکنیکی صلاحیت کے ذریعے پایہ تکمیل تک پہنچایا گیا،جس میں کسی غیر ملکی معاونت کی ضرورت پیش نہیں آئی۔

راہی ایکس ون کنواں پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ،ماری انرجیز،سندھ انرجی کمپنی اور جی ایچ پی ایل کی مشترکہ ملکیت ہے جبکہ شاہ بندر بلاک میں پی پی ایل کا ورکنگ انٹرسٹ 63 فیصد ہے۔توانائی ماہرین کے مطابق مقامی سطح پر تیل و گیس کی نئی دریافتیں پاکستان کے درآمدی توانائی اخراجات میں کمی،توانائی تحفظ میں بہتری اور ملکی معیشت کے لیے مثبت اثرات کا باعث بن سکتی ہیں تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ دریافت شدہ ذخائر سے مکمل فائدہ اٹھانے کے لیے پیداوار میں تسلسل،جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور توانائی پالیسی کے موثر نفاذ کی ضرورت ہوگی۔پی پی ایل کا کہنا ہے کہ شاہ بندر بلاک میں یہ نئی کامیابی ملک کے توانائی وسائل کو وسعت دینے اور مقامی ذخائر سے استفادہ بڑھانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز