نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی پہلی پرواز پی کے 503 کراچی سے روانہ ہوگئی۔ پہلی پرواز 46 مسافروں کو لے کر 9 بج کر 50 منٹ پر روانہ ہوئی۔
ترجمان پی ائی اے نے بتایا کہ جہاز مقامی وقت کے مطابق 11 بج کر 15 منٹ پر نئے گوادر ائیرپورٹ پر پہلی کمرشل پرواز کی حیثیت سے لینڈ کرے گا۔ نئے ایئرپورٹ پر مسافروں کے استقبال کے لیے گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل، وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی، وزیر دفاع و ہوا بازی خواجہ آصف اور پاکستان اور چین کی اہم شخصیات پہلی کمرشل پرواز کا استقبال کرے گے۔