Home » نیدرلینڈ نے 9 دسمبر سے بارڈر کنٹرول سسٹم نافذ کرنے کا اعلان کردیا

نیدرلینڈ نے 9 دسمبر سے بارڈر کنٹرول سسٹم نافذ کرنے کا اعلان کردیا

by ahmedportugal
6 views
A+A-
Reset

نیدرلینڈ (اسلم مراد ) نیدر لینڈ نے فرانس اور دوسرے شینجن ممالک کی طرح انٹرنل بارڈر کنٹرول سسٹم شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے جس پر نو دسمبر سے علم درآمد شروع ہوجائے گا ۔

تفصیلات کے مطابق نیدر لینڈ کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ غیر قانونی مائیگریشن کو روکنے کے لیے حکومت مختلف اقدامات کررہی ہے اور ایسے ہی اقدام کے طور پر بارڈر کنٹرول سسٹم نافذ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے ۔ نیدرلینڈ کے مطابق بارڈر پر گشت بڑھانے کے باعث غیر قانونی بارڈر کراس کرنے کے واقعات میں کمی آئے ہے اور مجموعی طورپر پانچ سو سے زائد غیر قانونی بارڈر کراس کرنے والوں کی کوشش ناکام بنادی ہہے ۔

ہالینڈ کے حکومتی اعدادوشمار کے مطابق زمینی راستے سے نیدرلینڈ آنے والے ایک لاکھ پندرہ ہزار افراد کو امیگریشن حکام نے چیک کیا جن میں سے چیک کرنے پر چھ سو سے زائد افراد نے سیاسی پناہ کی درخواست کردی ۔ اس سال ستمبر میں جرمنی نے اپنے تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ بارڈ کنٹرول کا نظام نافذ کردیا تھا ۔ جرمنی کے بعد فرانس نے بھی لینڈ بارڈر پر کنٹرول سسٹم نافذ کرنے کا اعلان کیا اور مسافروں کے ڈاکومنٹ چیک کرنا شروع کردئیے ۔ فرانس کے بعد آسڑیا ، ہنگری ، ناروے ، سلواکیہ نے بھی بارڈر کنٹرول سسٹم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز