Home » ٹرمپ معاہدے پر نیتن یاہو کا بڑا یو ٹرن،آزاد فلسطینی ریاست مسترد،غزہ میں اسرائیلی فوج برقرار رکھنے کا اعلان

ٹرمپ معاہدے پر نیتن یاہو کا بڑا یو ٹرن،آزاد فلسطینی ریاست مسترد،غزہ میں اسرائیلی فوج برقرار رکھنے کا اعلان

by ahmedportugal
6 views
A+A-
Reset

یروشلم(ایگزو نیوز ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے غزہ کے مسئلے پر 20 نکاتی امن معاہدے کے اعلان کے بعد اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے غیر متوقع طور پر بڑا یو ٹرن لے لیا ہے،نیتن یاہو نے معاہدے میں شامل 16 اور 19 نمبر نکات کو مسترد کرتے ہوئے واضح اعلان کیا ہے کہ غزہ کی تقسیم ناگزیر ہے،اسرائیلی فوج اس علاقے میں موجود رہے گی اور غزہ کو کسی صورت مکمل طور پر ایک آزاد ریاست کے طور پر تسلیم نہیں کیا جائے گا۔
ایگزو نیوز کے مطابق اپنے بیان میں نیتن یاہو نے کہا کہ صدر ٹرمپ کے مجوزہ معاہدے میں اسرائیلی فورسز کے انخلا کی بات قابلِ قبول نہیں،اسرائیل اپنے تمام سٹریٹجک مقاصد پورے کرنے کے بعد ہی غزہ جنگ کو ختم کرے گا۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کسی آزاد فلسطینی ریاست کا قیام اسرائیل کے لیے نا قابل قبول ہے، اور یہ کہ خطے میں امن کا مطلب اسرائیلی سکیورٹی کو کمزور کرنا نہیں ہو سکتا۔اسرائیلی وزیر اعظم نے مزید کہا کہ غزہ میں مستقبل کی حکمرانی کے لیے ایک غیرجانبدار انتظامیہ قائم کی جائے گی، جس میں نہ حماس کا عمل دخل ہوگا اور نہ ہی فلسطینی اتھارٹی کو کردار دیا جائے گا، اس نئے سیٹ اپ کے ذریعے غزہ کو ایک ”انتظامی زون“ کی شکل دی جائے گی تاکہ اسرائیلی سکیورٹی مفادات محفوظ رہیں۔یاد رہے کہ یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب صدر ٹرمپ نے اپنے 20 نکاتی منصوبے کو اسرائیل اور عرب رہنماوں کی حمایت کے بعد ایک بڑی پیش رفت کے طور پر پیش کیا تھا تاہم نیتن یاہو کی مخالفت نے امن منصوبے کی ساکھ پر سوالات کھڑے کر دیے ہیں اور فلسطینی حلقوں میں اس پر شدید ردعمل سامنے آنے کا امکان ہے۔سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ نیتن یاہو کا یہ موقف نہ صرف ٹرمپ انتظامیہ کے لیے ایک بڑا جھٹکا ہے بلکہ اس سے فلسطین کے مسئلے کے مستقل حل کی راہ میں مزید رکاوٹیں پیدا ہو سکتی ہیں۔ دوسری جانب فلسطینی عوام اور عالمی برادری کے لیے یہ پیغام بھیجا گیا ہے کہ اسرائیل ابھی بھی ”دو ریاستی حل“ پر تیار نہیں اور غزہ کو ایک محدود دائرے میں مقید رکھنے کا خواہاں ہے۔بین الاقوامی سطح پر اس یو ٹرن نے نئی بحث چھیڑ دی ہے کہ آیا صدر ٹرمپ کا منصوبہ محض ایک وقتی سیاسی اعلان تھا یا واقعی اس پر عمل درآمد ممکن ہو سکے گا۔ نیتن یاہو کے تازہ بیان کے بعد یہ خدشہ بڑھ گیا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی اور دیرپا امن کا خواب ایک بار پھر التوا کا شکار ہو جائے گا۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز