اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو:
جنگی جنون میں مبتلا. اسرائیلی وزیر اعظم. بنجمن نیتن یاہو نے. اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے. کہ وہ جنوبی لبنان میں تعینات اپنی امن فوج یونی فل کو فوری طور پر ان علاقوں سے نکال لے. جہاں اسرائیل حزب اللہ کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس کو مخاطب کرتے ہوئے. نیتن یاہو نے. عبرانی زبان میں پیغام میں کہا. کہ "اب وقت آگیا ہے. کہ آپ کو حزب اللہ کے گڑھ اور جنگی علاقوں سے. امن فوج یونی فل کو نکال لینا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا. کہ حزب اللہ بین الاقوامی امن فوج کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔
اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے. ان خدشات کا حوالہ دیتے ہوئے. جنوبی لبنان سے. اقوام متحدہ کے امن فوجیوں کے فوری انخلا کا مطالبہ کیا ہے۔ ایک عوامی بیان میں. نیتن یاہو نے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتریس پر زور دیا. کہ وہ لبنان میں اقوام متحدہ کی عبوری فورس یونی فل کو تنازعات والے علاقوں سے منتقل کر دیں. اور کہا کہ حزب اللہ کے زیر کنٹرول علاقوں میں ان کی موجودگی امن کے دستوں اور اسرائیلی فوجیوں دونوں کو خطرے میں ڈالتی ہے۔
دوسری جانب. یونی فل کا کہنا ہے. کہ اسرائیل کی دفاعی افواج نے. جان بوجھ کر نقورا میں ہیڈکوارٹر سمیت اُن کی متعدد چوکیوں کو نشانہ بنایا ہے۔ حالیہ واقعات کے سلسلے میں کم از کم پانچ یونی فل فوجی معمولی زخمی ہوئے ہیں. جن میں گولیاں چلانا بھی شامل ہے. جسے اقوام متحدہ نے اسرائیل یا حزب اللہ سے منسوب نہیں کیا۔