Home » ایران کو جوہری ہتھیار سے روکنا عالمی امن کے لیے ضروری،صدر ٹرمپ کی حمایت کا شکریہ،اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو

ایران کو جوہری ہتھیار سے روکنا عالمی امن کے لیے ضروری،صدر ٹرمپ کی حمایت کا شکریہ،اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو

by ahmedportugal
6 views
A+A-
Reset

یروشلم(ایگزو نیوز ڈیسک)اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل ہونے سے روکنا عالمی امن کے لیے نہایت ضروری تھا اور اسی مقصد کے لیے اسرائیل کی کارروائیاں جاری ہیں۔ انہوں نے امریکی صدر ٹرمپکی اس مہم میں حمایت پر خصوصی شکریہ بھی ادا کیا، جس کے ذریعے نہ صرف اسرائیل بلکہ دیگر ممالک کی حفاظت بھی یقینی بنائی جا رہی ہے۔
ایگزو نیوز کے مطابق قابض صیہونی ریاست کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہونے کہا ہے کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل ہونے سے روکنا عالمی امن کے لیے ناگزیر تھا، اگر ایران کے پاس جوہری ہتھیار اور انہیں لے جانے والے میزائل سسٹمز آ جاتے تو یہ پوری انسانیت کے لیے سنگین خطرہ بن جاتے اور اسی خطرے کو روکنے کے لیے اسرائیل نے ایران کے خلاف کارروائی کا آغاز کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل اپنی حفاظت کے لیے میدان میں آیا ہے لیکن اس آپریشن کے ذریعے ہم دیگر ممالک کی حفاظت بھی کر رہے ہیں۔ ایران کے حالیہ بیلسٹک میزائل حملوں میں کم از کم نو اسرائیلی شہری ہلاک ہوئے، جبکہ بیٹ شیمش شہر تل ابیب اور یروشلم کے درمیان واقع ہے۔اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہونے امریکی صدر ٹرمپ کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اس مہم میں اسرائیل کے ساتھ کھڑا ہے اور دنیا کو محفوظ بنانے میں تعاون کر رہا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز اسرائیلی حملے میں ایران کے روحانی پیشوا آیت اللہ علی خامنہ ای، اہل خانہ، وزیر دفاع، آرمی چیف اور اہم دفاعی کمانڈرز شہید ہوئے تھے، جس کے بعد خطے میں کشیدگی اور سلامتی کے خدشات میں اضافہ ہو گیا ہے۔ اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی ایران کی جوہری صلاحیت اور بیلسٹک میزائلوں کو عالمی خطرہ بننے سے روکنے کے لیے بروقت کی گئی۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز