Home » لاکھوں فلسطینیوں کی بے دخلی کا خدشہ،نیتن یاہو کا غزہ کے 70 فیصد علاقے پر قبضے کا اعلان

لاکھوں فلسطینیوں کی بے دخلی کا خدشہ،نیتن یاہو کا غزہ کے 70 فیصد علاقے پر قبضے کا اعلان

by ahmedportugal
10 views
A+A-
Reset

یروشلم(ایگزو نیوز ڈیسک)اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے غزہ کے بڑے حصے پر کنٹرول کے اعلان نے خطے کی صورتحال کو مزید سنگین اور غیر یقینی بنا دیا ہے۔ زمینی کارروائیوں میں ممکنہ توسیع اور غزہ کے 70 فیصد علاقے پر قبضے کے بیان کے بعد نہ صرف جنگی کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے بلکہ لاکھوں فلسطینیوں کی ممکنہ بے دخلی کے خدشات نے عالمی سطح پر تشویش کی نئی لہر پیدا کر دی ہے،جسے ماہرین ایک بڑے انسانی بحران کے خطرے کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔
ایگزو نیوز کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کی جانب سے غزہ کے بڑے حصے پر فوجی کنٹرول بڑھانے کے اعلان نے خطے میں پہلے سے جاری کشیدگی کو ایک نئے اور خطرناک موڑ پر پہنچا دیا ہے۔ ان کے حالیہ بیان کے بعد صورتحال مزید سنگین ہوتی جا رہی ہے،جہاں زمینی کارروائیوں کے دائرہ کار میں مسلسل اضافہ اور انسانی بحران کے خدشات میں بھی نمایاں شدت دیکھی جا رہی ہے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیتن یاہو نے مقبوضہ مغربی کنارے میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی فوج غزہ میں اپنی کارروائیاں تیز کر رہی ہے اور مرحلہ وار طور پر علاقے پر کنٹرول بڑھایا جا رہا ہے۔ان کے مطابق اس وقت اسرائیلی افواج غزہ کے تقریباً 60 فیصد حصے میں موجود ہیں، جبکہ مستقبل میں اس کنٹرول کو 70 فیصد تک بڑھانے کی ہدایت دی گئی ہے۔اسرائیلی وزیراعظم نے دعویٰ کیا کہ حماس کے خلاف کارروائیوں کو مزید موثر بنانے کے لیے فوجی دباو میں اضافہ کیا جا رہا ہے اور زمینی پیش رفت اسی حکمت عملی کا حصہ ہے۔کانفرنس کے دوران موجود بعض افراد کی جانب سے پورے غزہ پر مکمل قبضے کے حق میں نعرے بھی لگائے گئے،جس سے صورتحال کی شدت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری کردہ نقشوں میں پہلے ہی غزہ کے تقریباً 64 فیصد علاقے پر کنٹرول ظاہر کیا جا چکا ہے جبکہ نئی پیش رفت کے بعد یہ تناسب مزید بڑھنے کا امکان ہے۔اس صورتحال میں خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ مزید علاقوں پر قبضے کی صورت میں لاکھوں فلسطینیوں کو پہلے سے تباہ حال اور محدود علاقوں کی جانب منتقل ہونا پڑ سکتا ہے،جس سے انسانی بحران مزید گہرا ہو جائے گا۔اکتوبر 2025 میں ہونے والے جنگ بندی معاہدے کے بعد اسرائیلی افواج مخصوص حد بندی لائن تک واپس گئی تھیں تاہم موجودہ پیش رفت کے بعد اس معاہدے کی عملی حیثیت پر بھی سوالات اٹھنے لگے ہیں۔دوسری جانب فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے اسرائیلی اقدامات کو جنگ بندی معاہدے کی کھلی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل زمینی حقائق تبدیل کرنے اور غزہ پر مکمل فوجی کنٹرول قائم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔تنظیم کے مطابق یہ اقدامات خطے میں امن کی تمام کوششوں کو شدید نقصان پہنچا سکتے ہیں اور کشیدگی میں مزید اضافہ کریں گے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز