معروف بھارتی گلوکارہ نیہا ککڑ نے پاکستانی مداحوں کے لیے اپنے پیار کا اظہار کرتے ہوئے پاکستانی فنکار عاصم اظہر کے ساتھ پرفارم کرنے کی خواہش ظاہر کردی۔
دبئی میں انڈین میوزک فیسٹیول کے دوران ایک پریس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے پاکستانی ناظرین کی جانب سے ملنے والی محبت کا اعتراف کرتے ہوئے کہا، ہمارے اختلافات میرے لیے معنی نہیں رکھتے۔ مجھے پاکستانیوں سے ہمیشہ پیار اور عزت ملی ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہندوستانیوں اور پاکستانیوں میں کوئی فرق نہیں ہے۔ ہم سب ایک جیسے ہیں۔
پریس کانفرنس میں انہوں نے عاصم اظہر کے ہٹ گانے ‘جو تو نہ ملا’ کی دھن بھی گنگنائی اور ان کے ٹیلنٹ کو سراہتے ہوئے مستقبل میں ان کے ساتھ کام کرنے میں دلچسپی ظاہر کی۔