بھارت کے معروف اداکار سیف علی خان کے بیٹے ابراہیم علی خان نے پاکستانی نقاد تیمور اقبال کو اپنی فلم نادانیاں پر دیے گئے منفی جائزے پر دھمکیاں دیں اور انہیں بدصورت بنانے کی بات کی۔
ابراہیم نے فلم نادانیاں سے اداکاری کا آغاز کیا، جس میں انہوں نے خوشی کپور کے ساتھ کام کیا۔ تاہم، انہیں اپنی پرفارمنس پر نیٹیزنز کی تنقید کا سامنا ہے۔ پاکستانی فلم نقاد تیمور اقبال نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر انکشاف کیا کہ ابراہیم نے ان کی سخت تنقید پر ردعمل ظاہر کیا۔
تیمور اقبال نے انسٹاگرام پر ابراہیم کے ساتھ کی چیٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کیا، جس میں ابراہیم نے انہیں "بدصورت” کہہ کر شدید الفاظ میں جواب دیا۔ اس پیغام میں ابراہیم نے کہا: "تیمور، تم میرے بھائی کے ہم نام ہو، لیکن تمہارا چہرہ وہ نہیں ہے۔ تم ایک گندی مخلوق ہو، اور اگر تم سڑکوں پر ملے تو میں تمہیں مزید بدصورت بنا دوں گا۔”
تیمور نے اس پیغام کا پرسکون جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ ابراہیم کے والد کے بڑے مداح ہیں اور یہی انسان وہ فلم میں دیکھنا چاہتے تھے۔
یہ واقعہ سوشل میڈیا پر زیر بحث ہے، اور ابراہیم کی جانب سے اس طرح کی زبان کے استعمال پر شدید تنقید ہو رہی ہے۔