Home » گلگت بلتستان میں پیپلزپارٹی کو حکومت سازی سے روکنے کی کوششیں،نیئر بخاری کا اکثریت کے باوجود حکومت پر رکاوٹوں کا الزام

گلگت بلتستان میں پیپلزپارٹی کو حکومت سازی سے روکنے کی کوششیں،نیئر بخاری کا اکثریت کے باوجود حکومت پر رکاوٹوں کا الزام

by ahmedportugal
12 views
A+A-
Reset

اسلام آباد(ایگزو نیوز ڈیسک)پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما نیئر حسین بخاری نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں ان کی جماعت کو حکومت سازی کے عمل میں رکاوٹوں کا سامنا ہے اور پیپلزپارٹی کا راستہ روکنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
ایگزو نیوز کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید نیئر حسین بخاری نے دعویٰ کیا کہ آزاد امیدوار کی شمولیت کے بعد گلگت بلتستان میں پیپلزپارٹی کی نشستوں کی تعداد 12 تک پہنچ چکی ہے جبکہ سپریم اپیلٹ بینچ نے پیپلزپارٹی کے دو کامیاب امیدواروں سے متعلق فیصلہ معطل کرتے ہوئے 2 جولائی کی تاریخ مقرر کی ہے۔انہوں نے کہا کہ پوسٹل بیلٹ کی گنتی میں پیپلزپارٹی کے کامیاب امیدوار کو قانونی تقاضے پورے کیے بغیر ہرا کر مخالف امیدوار کو فارم 49 جاری کیا گیا،جو انتخابی شفافیت پر سوالیہ نشان ہے۔ان کے مطابق الیکشن قوانین کے تحت پولنگ کے 14 دن کے اندر آفیشل گزٹ کا اجرا ضروری ہوتا ہے تاہم تاحال یہ عمل مکمل نہیں کیا گیا۔نیئر بخاری نے مزید کہا کہ آفیشل گزٹ کے اجرا سے قبل ہی چیف الیکشن کمشنر کی جانب سے آزاد امیدوار کو ایک سیاسی جماعت کا رکن تسلیم کرنا قبل از وقت اور متنازع فیصلہ ہے،جس سے انتخابی عمل پر اثرات مرتب ہوئے ہیں۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ گلگت بلتستان میں معاملات آئین اور قانون کے مطابق نہیں چل رہے اور پیپلزپارٹی کو اس پورے عمل میں جان بوجھ کر کمزور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

پیپلزپارٹی رہنما کے مطابق ان کی جماعت کے پاس مخصوص اور ٹیکنوکریٹ نشستوں سمیت مجموعی طور پر 17 سے 19 نشستوں کی واضح اکثریت موجود ہے اور انشا اللہ پیپلزپارٹی ہی گلگت بلتستان میں حکومت بنائے گی۔انہوں نے مزید بتایا کہ حکومت سازی کے حوالے سے مختلف سیاسی جماعتوں سے رابطے جاری ہیں،جن میں آئی پی پی اور مسلم لیگ ن بھی شامل ہیں۔ان کے مطابق بعض سیاسی ملاقاتوں میں حکومت سازی میں تعاون کے بدلے وزارتوں کی پیشکشیں بھی سامنے آئی ہیں تاہم حتمی فیصلہ پارٹی قیادت کرے گی کہ کس جماعت کے ساتھ اتحاد کیا جائے گا۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز