ملازمت کرنے والوں کیلئے بڑی خبر
دبئی جا کر ملازمت کرنے والوں کیلئے. بڑی خبر آگئی. دبئی ائیرپورٹ 2030 تک ایک لاکھ 85 ہزار نئے ملازمین کو نوکریاں فراہم کرے گا۔ نئی نوکریوں کی فراہمی کے بعد دبئی ایئرپورٹ سے وابستہ ملازمین کی تعداد 8 لاکھ سے زائد ہو جائے گی۔
متحدہ عرب امارات کا شمار دنیا کے ان ممالک میں ہوتا ہے. جہاں ہر ملک کے شہری ملازمت اور کاروبار کیلئے جاتے ہیں۔ اس کی بڑی وجہ یہ ہے. کہ اماراتی حکمران قابل، با صلاحیت اور سرمائے کاروں کو مملکت میں وہ تمام سہولیات فراہم کرتے ہیں. جو اُن کو یہاں رہنے پر مجبور کرتی ہیں۔
حالیہ پالیسی اپ ڈیٹس اور اقتصادی پیش رفت نے نئے مواقع کھولے ہیں۔ کام کی زندگی میں توازن، مسابقتی فوائد کے پیکجز، اور ٹیکنالوجی، رئیل اسٹیٹ اور فنانس جیسے اہم شعبوں میں سرمایہ کاری کی آمد کو بڑھانے کے لیے نئے ضوابط کے ساتھ، دبئی مقامی اور بین الاقوامی دونوں صلاحیتوں کے لیے. اور بھی زیادہ پرکشش ماحول پیش کرنے کے لیے تیار ہے۔ تارکین وطن کے لیے، نظر ثانی شدہ ویزا. پالیسیوں اور طویل مدتی رہائش کے اختیارات نے. دبئی میں کیریئر کی منصوبہ بندی اور زندگی کو زیادہ محفوظ اور دلکش بنا دیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق. دبئی کو 2030 تک ایک لاکھ 85 ہزار نئے ملازمین کی ضرورت صرف ائیرپورٹ پر ہے۔ جبکہ اس دوران دوسرے سرکاری اور غیر سرکاری محکموں میں بھی لوگوں کی کمی کو پورا کیا جائے گا۔