راولپنڈی(ایگزو نیوز ڈیسک)نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے اڈیالہ جیل میں قید پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان سے سوشل میڈیا اکاونٹس خصوصاً ٹوئٹر (ایکس) اکاونٹ کے حوالے سے دوبارہ تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ادارے نے عمران خان کو 21 سوالات پر مشتمل سوالنامہ فراہم کیا ہے، جس کے جوابات کی روشنی میں مزید پوچھ گچھ کی جائے گی۔
ایگزو نیوز کے مطابق اڈیالہ جیل کی دیواروں کے پیچھے عمران خان ایک نئے محاذ کا سامنا کرنے جا رہے ہیں، نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے ان کے سوشل میڈیا اکاونٹس پر کڑا سوالنامہ تھما دیا۔ 21 اہم سوالات پر مشتمل یہ دستاویز اس بات کا سراغ لگانے کے لیے ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے ٹوئٹر (ایکس) اکاونٹ کو کون چلا رہا ہے اور مبینہ ملک مخالف مواد کے پیچھے اصل دماغ کون ہے؟۔سوالنامے میں دریافت کیا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا ٹوئٹر اکاونٹ کہاں سے آپریٹ ہوتا ہے اور اسے کون استعمال کرتا ہے؟۔ اس کے علاوہ یہ وضاحت بھی طلب کی گئی ہے کہ کیا عمران خان خود ان ٹوئٹس کو ذاتی طور پر اون کرتے ہیں یا نہیں؟۔ ادارے نے نشاندہی کی ہے کہعمران خانکے سوشل میڈیا اکاونٹس سے مبینہ طور پر ملک مخالف ٹوئٹس سامنے آ رہی ہیں،جن کے پس منظر اور ذمے داری کا تعین ضروری ہے۔این سی سی آئی اے کے مطابق تفتیش کا مقصد صرف سوشل میڈیا پر ملک مخالف مواد کے ذرائع تک پہنچنا اور اس کے ذمہ داران کا تعین کرنا ہے۔اس ضمن میں تحریری سوالنامے کے جوابات کو انتہائی اہمیت دی جا رہی ہے، جس کی بنیاد پر آئندہ کی کارروائی کا تعین کیا جائے گا۔
این سی سی آئی اے کا عمران خان سے دوبارہ تفتیش کا فیصلہ، سوشل میڈیا اکاونٹس پر 21 سوالات
6