Home » این سی سی آئی اے نے توہین مذہب کے شیطانی گروہ کا رکن نارووال سے گرفتار کر لیا،بیرون ممالک کن لوگوں سے رابطے میں تھا؟تہلکہ خیز انکشاف

این سی سی آئی اے نے توہین مذہب کے شیطانی گروہ کا رکن نارووال سے گرفتار کر لیا،بیرون ممالک کن لوگوں سے رابطے میں تھا؟تہلکہ خیز انکشاف

by ahmedportugal
16 views
A+A-
Reset

اسلام آباد(ایگزو نیوز ڈیسک)لاہور میں این سی سی آئی اے کے انسداد توہین مذہب سیل نے ایک بڑی کارروائی کے دوران شیطانی گروہ کے رکن کو نارووال سے گرفتار کر لیا،جو کئی سالوں سے توہین رسالت اور قرآن پر مبنی گستاخانہ مواد تیار کرنے میں ملوث تھا۔ابتدائی تحقیقات سے انکشاف ہوا ہے کہ ملزم بیرون ممالک کے عناصر کے ساتھ رابطے میں تھا اور ان کے ذریعے ملک میں بدامنی پھیلانے اور ریاست مخالف سرگرمیاں انجام دے رہا تھا،جس سے قومی سلامتی کے اداروں اور عوامی امن کے لیے سنگین خطرہ پیدا ہوا۔
ایگزو نیوز کے مطابق این سی سی آئی اے کے انسداد توہین مذہب سیل نے سال 2026 کے پہلے ہفتے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے توہین مذہب اور گستاخانہ مواد تیار کرنے والے شیطانی گروہ کے ایک رکن کو ناروال سے گرفتار کر لیا۔ ملزم کئی سالوں سے توہین رسالت اور توہین قرآن پر مبنی مواد تیار کرنے میں ملوث تھا اور متعدد مقدمات میں مطلوب تھا۔ ملزم کو جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے ٹریس کر کے گرفتار کیا گیا۔حکام کے مطابق ملزم کی پشت پناہی کرنے والا گروہ بیرون ممالک سے ہدایات وصول کر کے ملزم کے ذریعے توہین مذہب،ریاست مخالف اور ملکی سلامتی کے اداروں کے خلاف نفرت انگیز مواد عوام میں پھیلا کر ملک میں بدامنی پیدا کرنا چاہتا تھا۔سوشل میڈیا پر جاری توہین مذہب کے واقعات میں بھی یہ گروہ ملوث نکلا۔ملزم کے دیگر ہمراہی ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ملزم کے قبضے سے اہم مواد قبضے میں لے لیا گیا ہے،ملزم نے دوران تفتیش اہم انکشافات کئے ہیں جبکہ مزید تہلکہ خیز انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے،گرفتار ملزم سوشل میڈیا پر انتہائی توہین آمیز اور شرمناک مواد پھیلا کر ملک میں بد امنی اور انارکی کے زریعے نوجوان نسل کو گمراہ کر رہا تھا ۔

دوسری جانب ایف آئی اے لاہور زون نے سال 2025 میں مختلف جرائم میں ملوث 726 ملزمان کو گرفتار کیا،جن میں 130 اشتہاری ملزمان بھی شامل تھے۔ ترجمان کے مطابق سال 2025 میں مجموعی طور پر 4,747 انکوائریاں اور 1,141 مقدمات درج کیے گئے۔ایف آئی اے لاہور زون کی کارکردگی رپورٹ میں بتایا گیا کہ گزشتہ سال 793 مقدمات کے چالان مجاز عدالتوں میں جمع کروائے گئے جبکہ مجموعی طور پر 112 ملزمان کو عدالتوں سے سزا سنائی گئی۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ ایف آئی اے نے سال 2025 میں 3 ارب 779 ملین روپے سے زائد کی ریکوریز بھی کیں۔ترجمان نے کہا کہ کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج اور حوالہ ہنڈی میں ملوث عناصر کے خلاف خصوصی کریک ڈاون بھی شروع کیا گیا،جس کے تحت 35 چھاپہ مار کارروائیوں میں 58 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔حکام کے مطابق اس اقدام سے غیر قانونی مالیاتی سرگرمیوں میں ملوث گروہوں کی کارروائیاں محدود کرنے اور ملک میں معاشی اور مالیاتی نظام کو مستحکم بنانے میں مدد ملے گی۔یہ کارروائیاں نہ صرف ملکی سلامتی بلکہ معاشرتی اور مذہبی ہم آہنگی کے تحفظ کے لیے بھی اہم اقدام سمجھی جا رہی ہیں، اور حکام کا کہنا ہے کہ انسداد توہین مذہب اور غیر قانونی مالیاتی سرگرمیوں کے خلاف سخت اقدامات مسلسل جاری رہیں گے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز