Home » سبز پاسپورٹ کی قدر پھر بحال،نواز شریف نے فیلڈ مارشل اور حکومتی کارکردگی کو تاریخی قرار دے دیا

سبز پاسپورٹ کی قدر پھر بحال،نواز شریف نے فیلڈ مارشل اور حکومتی کارکردگی کو تاریخی قرار دے دیا

by ahmedportugal
9 views
A+A-
Reset

اسلام آباد(ایگزو نیوز ڈیسک)مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ موجودہ حکومتی اور عسکری قیادت کی مشترکہ کوششوں کے باعث پاکستان کا عالمی تشخص بہتر ہوا ہے اور سبز پاسپورٹ کی وقعت دوبارہ بحال ہو رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور حکومت کی کارکردگی تاریخی نوعیت کی ہے،جس کے مثبت اثرات ملکی ساکھ پر مرتب ہو رہے ہیں۔
ایگزو نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے گلگت بلتستان پارلیمانی بورڈ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومتی اور عسکری قیادت نے مشترکہ کوششوں سے پاکستان کی عالمی سطح پر عزت و وقار میں اضافہ کیا ہے اور ملک کا مثبت تشخص دوبارہ اجاگر ہوا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ 1998 کے بعد آج ایک بار پھر وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت، اسحاق ڈار کی معاونت اور جنرل عاصم منیر کے تاریخی کردار کی بدولت پاکستانی سبز پاسپورٹ کی عزت بحال ہو رہی ہے،مرکز اور پنجاب ترقی کے میدان میں سب سے آگے ہیں اور اب وقت ہے کہ سندھ،بلوچستان،کے پی کے،گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سمیت تمام اکائیاں متحد ہو کر ملک کو تیزی سے ترقی کی راہ پر گامزن کریں،مسلم لیگ ن نے ہمیشہ سیاسی اور دفاعی میدان میں ذمہ داری کا مظاہرہ کیا ہے اور عملی اقدامات کے ذریعے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا ہے،آج دنیا بھر میں پاکستانی پاسپورٹ کی عزت میں اضافہ ہو رہا ہے جو حکومتی پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔

نواز شریف نے گلگت بلتستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہاں سڑکوں کی تعمیر اور دیگر منصوبے کسی احسان کے تحت نہیں بلکہ عوام کے بنیادی حقوق کے طور پر مکمل کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ گلگت بلتستان میں 60 ارب روپے کی لاگت سے بننے والی سڑک نے 24 گھنٹے کا سفر کم کر کے صرف 10 گھنٹے کر دیا ہے،جو اس خطے کی ترقی کی واضح مثال ہے،یہ منصوبے کسی پر احسان نہیں بلکہ عوام کی بنیادی ضرورت ہیں،لواری ٹنل جیسے اقدامات نے دور دراز علاقوں کو ملک سے جوڑ کر ترقی کے نئے دروازے کھولے ہیں جبکہ وزیراعظم شہباز شریف اس علاقے کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں،ملک کے مختلف حصوں میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں اور دیگر صوبوں کو بھی ترقی کے لیے موثر حکمت عملی اپنانا ہو گی،مقامی حکومتوں کو بھی فعال کردار ادا کرتے ہوئے اپنے وسائل میں اضافہ کرنا چاہیے تاکہ ترقیاتی منصوبے مزید موثر انداز میں مکمل کیے جا سکیں۔

سابق وزیراعظم نے تحریک انصاف کی خیبرپختونخوا تحریک انصاف کی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ گزشتہ کئی برسوں سے وہاں ایک ہی جماعت کی حکومت ہونے کے باوجود عوام کو بنیادی سہولیات میسر نہیں،نہ ہی صحت اور ٹرانسپورٹ کے شعبوں میں نمایاں بہتری آئی ہے۔انہوں نے سوال اٹھایا کہ اگر عوام کو سہولیات نظر نہیں آ رہیں تو اس کی وجوہات کا جائزہ لینا ضروری ہے۔نواز شریف نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مسلم لیگ ن ملک کے تمام حصوں کو یکساں ترقی دینا چاہتی ہے اور گلگت بلتستان سمیت ہر خطے کے عوام کو ان کا حق فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کی مقامی قیادت سے میری گزارش ہے کہ وہ وفاقی حکومت سے فنڈز لینے کے ساتھ ساتھ خود بھی وسائل پیدا کرنے میں دلچسپی لیں،وزیر اعظم شہباز شریف ان شاء اللہ ملک کی ترقی کے لیے بڑھ چڑھ کر کام کریں گے، لیکن مقامی سطح پر بھی بجٹ کا درست استعمال زمین پر نظر آنا چاہیے،ہمارا مقصد صرف باتیں کرنا نہیں بلکہ عوام کی حقیقی خدمت کرنا ہے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز