لاہور(ایگزو نیوز ڈیسک)مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز آج بیرون ملک روانہ ہو گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق دونوں رہنما دبئی میں دو روز قیام کریں گے، جہاں وہ جنید صفدر کی شادی کے سلسلے میں ذاتی امور کے ساتھ ساتھ پارٹی کے سیاسی امور اور حکمت عملی پر بھی غور کریں گے۔
ایگزو نیوز کے مطابق، نواز شریف اور مریم نواز جاتی امراءسے روانہ ہوئے ،وہ دبئی میں مقیم قریبی عزیزوں اور دیگر مہمانوں کو شادی کے دعوت نامے دینے کا سلسلہ شروع کریں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ دبئی میں قیام کے بعد نواز شریف کی لندن روانگی بھی متوقع ہے، جہاں وہ طویل قیام کریں گے اور سیاسی امور پر توجہ مرکوز کریں گے۔واضح رہے کہ جنید صفدر کی شادی معروف سیاستدان روحیل اصغر کی پوتی شانزے سے طے ہوئی ہے۔ شادی کی تقریبات 16، 17 اور 18 جنوری کو دبئی میں منعقد ہوں گی، جبکہ مہندی اور ولیمہ کی تقریبات جاتی امراءمیں ہوں گی۔مسلم لیگ ن کے سینئر عہدیداروں کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز بیرون ملک قیام کے دوران پارٹی امور پر بھی غور کریں گے اور مستقبل کی سیاسی حکمت عملی کو مضبوط کرنے کے اقدامات کریں گے۔ یہ دورہ نہ صرف ذاتی تقریبات کے لیے ہے بلکہ پارٹی قیادت کی مشترکہ حکمت عملی کو مربوط کرنے کا بھی موقع فراہم کرے گا۔اس موقع پر ذرائع نے مزید بتایا کہ نواز شریف کی لندن روانگی کے بعد بین الاقوامی سطح پر ملاقاتیں اور سیاسی امور پر مشاورت کی جانے کی توقع ہے، جس سے مسلم لیگ ن کی داخلی اور خارجی سیاسی حکمت عملی میں واضح اضافہ ہو گا۔
جنید صفدر کی شادی کے دعوت ناموں کی وی وی آئی پی تقسیم،نواز شریف اور مریم نواز دبئی روانہ
15