Home » روسی ڈرونز کی رومانیہ اور لٹویا کی فضائی حدود کی خلاف ورزی

روسی ڈرونز کی رومانیہ اور لٹویا کی فضائی حدود کی خلاف ورزی

by ahmedportugal
12 views
A+A-
Reset

بخارسٹ ( اسلم مراد ) نیٹو کے رکن ممالک رومانیہ اور لٹویا نے الزام عائد کیا ہے کہ گزشتہ رات روس کے ڈرونز نے ان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی ہے۔

دوسری جانب دونوں ممالک نے واضح کیا ہے کہ اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو جنگ کا دائرہ وسیع ہوسکتا ہے ۔ روس کے ڈرونز یوکرائن کے سرحدی علاقوں میں دریائے ڈینوب کی بندرگاہوں کو نشانہ بناتے رہتے ہیں جس کی وجہ سے دوسرے ممالک کی سرحدوں کی بھی خلاف ورزی ہوتی ہے ۔ رومانیہ نے کہا ہے کہ اس نے اپنے F16طیاروں کو ہائی الرٹ پر کردیا ہے تاکہ اب کوئی ڈرونز آئےتو اسے مار گرایا جائے دوسری جانب لٹویا نے کہا ہے کہ روس کا ایک ڈرون گزشتہ رات اس کے علاقے میں گرا جس کے ملبے کی تلاش جاری ہے ۔ روس اس جنگ میں اپنے ڈرونز کو بڑے پیمانے پر استعمال کررہا ہے اور کوشش کررہا ہے کہ یوکرائن کا انفراسٹرکچر مکمل طور پرتباہ کردیا جاے ۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز