Home » ایران کا بیلسٹک میزائل ترکیہ کی جانب،نیٹو دفاعی نظام نے فضا میں تباہ کر دیا،انقرہ کا سخت پیغام،سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں

ایران کا بیلسٹک میزائل ترکیہ کی جانب،نیٹو دفاعی نظام نے فضا میں تباہ کر دیا،انقرہ کا سخت پیغام،سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں

by ahmedportugal
9 views
A+A-
Reset

انقرہ(ایگزو نیوز ڈیسک)ترکیہ کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ ایران سے داغا گیا ایک بیلسٹک میزائل،جو شام اور عراق کی فضائی حدود سے گزرتے ہوئے ترکیہ کی سمت بڑھ رہا تھا،اسے مشرقی بحیرہ روم میں نیٹو کے فضائی اور میزائل دفاعی نظام نے تباہ کر دیا۔وزارت کے مطابق میزائل کو ترکیہ کی فضائی حدود میں داخل ہونے سے پہلے ہی روک لیا گیا اور واقعے میں کسی جانی نقصان یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔
وزارت دفاع کے بیان میں کہا گیا کہ قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں اور ترکیہ اپنی سرحدوں اور شہریوں کے دفاع کے لیے ہر ممکن قدم اٹھانے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ ایسے کسی بھی اقدام کا بھرپور جواب دیا جائے گا جو ملک کی سلامتی کے خلاف ہو۔اس واقعے کے بعد ترک وزیر خارجہ حقان فیدان نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا۔ترک حکام کے مطابق گفتگو کے دوران اس بات پر زور دیا گیا کہ ایسے اقدامات سے گریز کیا جائے جو کشیدگی میں اضافہ کریں یا تنازع کو مزید وسعت دیں۔ایک ترک اہلکار نے خبر رساں ادارے الجزیرہ سے گفتگو کرتے ہوئے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا کہ انقرہ خطے میں حالات کو مزید بگڑنے سے روکنے کے حق میں ہے اور سفارتی رابطوں کو کشیدگی کم کرنے کا موثر ذریعہ سمجھتا ہے۔تجزیہ کاروں کے مطابق یہ واقعہ ایسے وقت پیش آیا ہے جب خطے میں پہلے ہی تناو کی فضا قائم ہے اور مختلف محاذوں پر عسکری سرگرمیاں جاری ہیں۔نیٹو کے دفاعی نظام کی بروقت کارروائی نے ممکنہ بڑے نقصان کو ٹال دیا تاہم اس پیش رفت کے بعد خطے میں کشیدگی مزید بڑھنے کے خدشات بھی ظاہر کیے جا رہے ہیں۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز