اسلام آباد(ایگزو نیوز ڈیسک)وزارت خزانہ نے قومی بچت سکیموں کی مختلف اقسام پر منافع کی نئی شرحوں کا اعلان کر دیا ہے،جس کے تحت متعدد سرٹیفکیٹس کے منافع میں کمی جبکہ بعض اسلامی بچت سکیموں کے ریٹس میں اضافہ کیا گیا ہے۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیفنس سیونگز سرٹیفکیٹ پر منافع کی شرح 12.96 فیصد سے کم کرکے 11.94 فیصد مقرر کر دی گئی ہے جبکہ پنشنرز، بہبود اور شہداءفیملی ویلفیئر سرٹیفکیٹس کا منافع 13.20 فیصد سے کم ہو کر 12.96 فیصد کر دیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ریگولر سیونگز سرٹیفکیٹ کی شرح منافع بھی 12.24 فیصد سے کم کرکے 11.52 فیصد مقرر کی گئی ہے جبکہ سپیشل سیونگز سرٹیفکیٹ کے منافع میں بھی کمی کی گئی ہے اور نئی شرح 11.43 فیصد کر دی گئی ہے۔وزارت خزانہ کے مطابق سیونگز سرٹیفکیٹ کا منافع 10 فیصد پر برقرار رکھا گیا ہے تاہم اسلامی بچت سکیموں میں بعض سرٹیفکیٹس کی شرح میں اضافہ کیا گیا ہے۔نئی شرحوں کے مطابق سروا 5 سالہ اسلامک سرٹیفکیٹ کا منافع 11.16 فیصد سے بڑھا کر 11.52 فیصد مقرر کیا گیا ہے جبکہ سروا 3 سالہ اسلامک سرٹیفکیٹ کی شرح 9.16 فیصد سے بڑھا کر 11.50 فیصد کر دی گئی ہے۔حکام کے مطابق ریگولر انکم سرٹیفکیٹ پر ایک لاکھ روپے کی سرمایہ کاری کے عوض ماہانہ منافع تقریباً 960 روپے حاصل ہوگا جبکہ سپیشل سیونگز سرٹیفکیٹ پر پہلے چھ ماہ کیلئے منافع کی شرح 11.2 فیصد اور آخری چھ ماہ کیلئے 12.6 فیصد برقرار رہے گی۔وزارت خزانہ نے واضح کیا ہے کہ نئی شرحوں کا اطلاق قومی بچت کی متعلقہ سکیموں پر فوری طور پر ہوگا، جس سے لاکھوں سرمایہ کاروں کی آمدن پر اثرات مرتب ہوں گے۔
قومی بچت سکیموں پر منافع کا نیا نظام نافذ،ڈیفنس اور دیگر سرٹیفکیٹس کی شرح میں کمی
12