Home » قومی اسمبلی نے 407 کھرب روپے سے زائد لازمی اخراجات کی منظوری دے دی،قرضوں کی ادائیگی پر بڑا بوجھ برقرار

قومی اسمبلی نے 407 کھرب روپے سے زائد لازمی اخراجات کی منظوری دے دی،قرضوں کی ادائیگی پر بڑا بوجھ برقرار

by ahmedportugal
10 views
A+A-
Reset

اسلام آباد(ایگزو نیوز ڈیسک)قومی اسمبلی نے آئندہ مالی سال کے لیے 407 کھرب 41 ارب روپے سے زائد کے لازمی اخراجات کی منظوری دے دی ہے، جن میں غیر ملکی اور مقامی قرضوں کی ادائیگی سمیت مختلف آئینی و انتظامی اخراجات شامل ہیں۔
ایگزو نیوز کے مطابق ایوان میں ان اخراجات پر تفصیلی بحث مکمل ہونے کے بعد آئینی تقاضوں کے مطابق باقاعدہ ووٹنگ نہیں کرائی گئی تاہم مختلف مدات میں رقوم کی منظوری دی گئی۔غیر ملکی قرضہ جات کی ادائیگی کے لیے 58 کھرب 36 ارب 27 کروڑ روپے،مقامی قرضہ جات کی ادائیگی کے لیے 259 کھرب روپے سے زائد اور مقامی قرضوں کے مصارف کی مد میں 69 کھرب 82 ارب روپے سے زائد کے اخراجات منظور کیے گئے۔اسی طرح غیر ملکی قرضوں کے مصارف کے لیے 10 کھرب 71 ارب روپے سے زائد،قلیل المعیاد بیرونی قرضوں کی ادائیگی کے لیے ایک کھرب 30 ارب روپے جبکہ بیرونی ترقیاتی قرضوں اور ایڈوانسز کی مد میں 607 ارب روپے سے زائد کی منظوری دی گئی۔قومی اداروں کے بجٹ بھی منظور کیے گئے جن میں قومی اسمبلی کے لیے 7 ارب 96 کروڑ روپے،سینیٹ کے لیے 6 ارب 45 کروڑ روپے،سپریم کورٹ کے لیے 7 ارب 44 کروڑ روپے،وفاقی آئینی عدالت کے لیے 6 ارب روپے سے زائد اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے لیے 2 ارب 36 کروڑ روپے سے زائد کے اخراجات شامل ہیں۔

مزید برآں صدر مملکت کے عملہ خانہ دار اور الاونسز کے لیے 2 ارب 80 کروڑ روپے سے زائد، الاونسز و پنشن کے لیے 6 ارب 93 کروڑ روپے، پاکستان پوسٹ آفس کے لیے 50 لاکھ روپے اور آڈٹ کے لیے 9 ارب 82 کروڑ روپے کے اخراجات کی منظوری بھی دی گئی۔قومی اسمبلی نے گرانٹس، امداد اور متفرق اخراجات کی مد میں 57 ارب روپے، فارن مشنز کے لیے 50 کروڑ روپے، شعبہ قانون و انصاف کے لیے 53 کروڑ 94 لاکھ روپے جبکہ انتخابات کے انعقاد کے لیے آئندہ مالی سال کے لیے 10 ارب 57 کروڑ روپے کے لازمی اخراجات بھی منظور کیے۔معاشی ماہرین کے مطابق یہ بھاری اخراجات ملکی مالیاتی دباو اور قرضوں کے بڑھتے ہوئے بوجھ کی عکاسی کرتے ہیں، جس پر آئندہ مالی پالیسی میں مزید توجہ کی ضرورت ہے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز