نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے گزشتہ پانچ سالوں کے دوران 71 ہزار سے زائد کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈز (سی این آئی سی) کو بلاک کیا ہے۔
اس بات کا انکشاف وزارت داخلہ کی جانب سے قومی اسمبلی میں پیش کردہ دستاویزات میں کیا گیا۔ بلاک کیے گئے شناختی کارڈ جعلی تھے یا نااہل شخص کو جاری کیے گئے تھے۔
اتھارٹی نے پاکستان بھر میں کل 71,849 شناختی کارڈز کو بلاک کیا۔ بریک ڈاؤن سے پتہ چلتا ہے کہ خیبرپختونخوا میں 25,981 شناختی کارڈ بلاک کیے گئے تھے، اس کے بعد بلوچستان میں 20,583 کارڈز بلاک کیے گئے تھے۔
اسی طرح پنجاب میں 13,564، سندھ میں 9,677 اور اسلام آباد میں 1,370 بلاک کیے گئے۔ حکام نے آزاد کشمیر میں 446 اور گلگت بلتستان میں 228 کارڈز بلاک کیے۔
سرکاری دستاویزات سے پتہ چلتا ہے کہ نادرا نے گزشتہ پانچ سالوں کے دوران تصدیق کے بعد 44,460 کارڈز کو بلاک کیا۔