Home » شوہر کی گرفتاری کے بعد نادیہ حسین کا ایف آئی اے افسر پر رشوت طلبی کا الزام

شوہر کی گرفتاری کے بعد نادیہ حسین کا ایف آئی اے افسر پر رشوت طلبی کا الزام

by ahmedportugal
9 views
A+A-
Reset

کراچی: پاکستانی ماڈل اور اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر کی ایف آئی اے کے ہاتھوں گرفتاری، اداکارہ نے انسٹا گرام پر ایف آئی اے افسر پر رشوت طلبی کا بڑا الزام لگا دیا۔

نادیہ حسین کے مطابق ایف آئی اے افسر نے بھاری رشوت مانگ لی ہے۔ مجھے حیرت ان لوگوں پر ہے جو مجبور لاچار عورت سے منہ پھاڑ کر پیسے مانگتے ہیں۔ اداکارہ نے ایف آئی اے افسر سے بات چیت کی مبینہ آڈیو وائرل کردی۔

عاطف خان کی گرفتاری کے حوالے سے نادیہ حسین نے کہا کہ یہ سچ ہے کہ میرے شوہر ایف آئی اے کی کسٹڈی میں ہیں۔ نادیہ نے سوال کیا کہ الفلاح سکیورٹی والے چنے بیچ کر سو رہے تھے کہ اتنا بڑا فراڈ ان کی ناک کے نیچے ہوگیا؟؟ اس میں میرے شوہر کا کتنا ہاتھ ہے، ہے بھی یا نہیں، یہ وقت بتائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ میرے شوہر ایف آئی اے حراست میں بالکل ٹھیک ہیں۔ ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سیل ان کا بہت خیال رکھ رہی ہے۔ میں ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کی بہت شکرگذار ہوں۔

دوسری جانب، ایف آئی اے افسر نے کہا کہ نادیہ حسین سے کل شام ہماری بات ہوئی تھی، اس نے اس آڈیو اور رشوت طلبی کے حوالے سے بتایا۔ ہم نے نادیہ حسین کو کل ہی بتا دیا تھا کہ یہ کوئی فراڈ ہے۔ جعلساز نے اپنے نمبر پر ایف آئی اے افسر کی ڈی پی لگا رکھی تھی۔ نمبر بھی ٹریس کرلیا گیا ہے۔ اُس شخص کا تعلق وہاڑی سے ہے۔ اس فراڈ شخص نے صرف نادیہ حسین کو نہیں بلکہ بینک اسٹاف کو بھی فون کیے۔

ایف آئی اے افسر نے بتایا کہ وضاحت کے باوجود نادیہ حسین نے افسر پر بڑا الزام عائد کر دیا ہے۔

 

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز