Home » مشفق الرحیم نے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

مشفق الرحیم نے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

by ahmedportugal
1 views
A+A-
Reset

بنگلہ دیش کے تجربہ کار کرکٹر مشفق الرحیم نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کے بعد ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔

مشفق الرحیم نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ میں آج سے ون ڈے فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر رہا ہوں۔ اگرچہ ہماری کامیابیاں عالمی سطح پر محدود رہی ہوں گی، لیکن ایک بات یقینی ہے کہ جب بھی میں نے اپنے ملک کیلئے میدان میں قدم رکھا، میں نے لگن اور ایمانداری کے ساتھ 100 فیصد سے زیادہ دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پچھلے چند ہفتے میرے لیے بہت چیلنجنگ رہے ہیں، اور میں سمجھ گیا ہوں کہ یہ میرا مقدر ہے۔ میں اپنے خاندان، دوستوں اور اپنے مداحوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرنا چاہوں گا جن کیلئے میں نے گزشتہ 19 سالوں سے کرکٹ کھیلی ہے۔

مشفق الرحیم نے بنگلہ دیش کیلئے 2005 میں ٹیسٹ اور ایک سال بعد ون ڈے ڈیبیو کیا۔ 2007 کے آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ میں، اس نے بھارت کے خلاف ناقابل یقین 56* رن بنائے۔

مشفق الرحیم نے ون ڈے فارمیٹ میں اپنی ٹیم کی قیادت بھی کی اور کئی ایوارڈز بھی اپنے نام کیے۔ اپنے 274 میچوں کے کیریئر کے دوران، انہوں نے 7795 ون ڈے رنز بنائے، جن میں نو سنچریاں اور 49 نصف سنچریاں شامل ہیں۔

 

 

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز