گوجرانوالہ: لیبیا کشتی حادثے میں ملوث ریڈ بک کا انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر گرفتار کر لیا گیا۔
ایف آئی اے نے ملزم عثمان خان کو گجرات سے گرفتار کیا۔ ملزم شہریوں کو سمندر کے راستے یورپ بھجوانے میں ملوث تھا۔ ملزم نے شہری کو اٹلی بھجوانے کا جھانسہ دے کر 24 لاکھ روپے بٹورے۔ ملزم نے شہری کو کشتی کے ذریعے لیبیا سے یورپ بھجوایا۔
ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ کشتی حادثے میں متاثرہ شہری کو ریسکیو کرلیا گیا تھا۔