Home » عمران خان کی زندگی خطرے میں؟مراد سعید کا ہنگامی پیغام،فوری قومی جرگہ بلانے کا مطالبہ

عمران خان کی زندگی خطرے میں؟مراد سعید کا ہنگامی پیغام،فوری قومی جرگہ بلانے کا مطالبہ

by ahmedportugal
12 views
A+A-
Reset

اسلام آباد(ایگزو نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر مراد سعید نے عمران خان کی صحت اور سکیورٹی کے حوالے سے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مختلف ذرائع سے موصول ہونے والی اطلاعات کے باوجود جیل میں سابق وزیر اعظم سے سے براہ راست ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی، جس پر سنجیدہ سوالات جنم لے رہے ہیں۔
ایگزو نیوز کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے تفصیلی بیان میں مراد سعید کاکہنا تھا کہ عمران خان کی صحت کے حوالے سے تشویش ناک خبریں موصول ہونے کے بعد بھی ایسے کون سے مستند ذرائع ہیں کہ بغیر کسی ملاقات کے بھی آپ یقین کر بیٹھے ہیں؟عمران خان کی زندگی کو جن سے خطرہ ہے وہ انہی کی تحویل میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس سے قبل عمران خان پر جان لیوا حملہ ہو چکا ہے کئی منصوبے بن چکے آنکھ ضائع ہوچکی،عمران خان نے واضح طور پر اپنے ڈاکٹرز تک رسائی کے لیے ہر فورم استعمال کرنے اور آواز اٹھانے کی بات کی تھی،خدارا سب مل کر ہر فورم کا استعمال کریں،بشری بی بی کی بھی آنکھ کا وہی ایشو بنا اور اب دوسری انکھ بھی متاثر ہو رہی ہے،کیا یہ سب اتفاق ہے؟۔

مراد سعید کا کہنا تھا کہ چند ہفتے قبل آپ کو بتایا تھا کہ خیبر پختونخواہ میں پی ٹی آئی کے لیے حالات ایسے بنائے جائیں گے کہ آپ نہ امن کے لیے آواز اٹھا سکیں گے نہ عمران خان کی رہائی کے لیے تحریک چلا پائیں گے،اس لیے جلدی کیجئے،اگست کے آغاز سے متعدد واقعات ان خدشات کو درست ثابت کر رہے ہیں،پارٹی سے گزارش ہے کہ اتحادیوں سے بات کرکے ستمبر کی بجائے اسی مہینے قومی جرگہ بلائے،ہمارے پاس وقت کم ہے،ہر گزرتا دن مزید جنازوں کی راہ ہموار کرے گا۔انہوں نے کہا کہ یہ بھی گزارش ہے کہ امن تحریک کے ساتھیوں،نام نہاد دہشت گردی میں شہید اور زخمیوں،کشمیر کے مظلوموں،بلوچستان کی خواتین اور لاپتہ افراد کے اہل خانہ کو بھی جرگے میں بلائیں،قومی جرگے کو لسانی بنیادوں پر محدود کرنے کے بجائے اس کو پاکستانی قوم کے ہر مظلوم،محروم اور پسے ہوئے طبقے کا جرگہ بنا کر اتحاد کا پیغام دیں تاکہ پورا ملک آپ کے ساتھ کھڑا ہو۔

مراد سعید کا کہنا تھا کہ پولیس سے آج پھر گزارش ہے کہ گزشتہ کئی واقعات کی تفصیل قوم کے سامنے رکھیں ورنہ یونہی آپ کے بھی جنازے اٹھتے رہیں گے۔مراد سعید نے پارٹی قیادت اور سوات کی عوام کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ قوم کو اگاہ کرو کہ کیسے انکو لایا گیا؟کیسے آپ کو اکیلے چھوڑا گیا؟کیوں آپ کے جوان ایسی بے بسی میں شہید ہوئے؟پورا واقعہ سامنے رکھ دو،اس میں آپ کی بھی بہتری ہے اور قوم بھی آپ کے ساتھ کھڑی ہوگی،یہ گارنٹی میں آپ کو دیتا ہوں،آپ اس ڈرٹی گیم کو ایکسپوز کریں،پولیس والے شہید ہوئے تو سی ٹی ڈی کو فوج نے یہاں تک کہا کہ آپ فوج سے اپیل کریں کہ پولیس ناکام ہوگئی ہے اور پختونخواہ حکومت آرٹیکل 542 کے تحت فوج سے مدد مانگ لے،کمال نہیں ہوگیا؟۔

انہوں نے کہا کہ انشاءاللہ امن پاسون میں اب تیزی آئے گی اور یہ سلسلہ صرف سوات تک محدود نہیں رہے گا،دہشت گردی کی نئی لہر کی یہ کوششیں 2022 سے بار بار ہوئیں لیکن ہماری قوم نے اسے خود ناکام بنایا تھا اور حالیہ کوشش کو بھی انشاءاللہ عوامی طاقت سے ناکام بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ آخری اور اہم ترین گزارش اس کو عوام تک پہنچانے میں میری مدد کریں،میں بار بار اپنے حالیہ پیغامات میں یہ دہرا رہا ہوں لیکن شاید پاکستان کے باقی علاقوں کو اس تباہی کی سمجھ نہیں،فوج عوام کو لشکر بنانے کے لیے دباو دے رہی ہے،پچھلی مرتبہ آپریشن کے وقت فوج نے اپنی نگرانی میں امن کمیٹیز بنائیں،بہت سارے علاقوں میں امن کمیٹی کے اہم ترین لوگوں نے فوجی چھتری تلے طاقت کا استعمال کرتے ہوئے ظلم کیا،بہت سارے بے گناہ فوج کی تحویل میں دئیے گئے جن میں متعدد کی اموات ہوگئیں،کسی کا گھر توڑا گیا،کسی کو قتل کروایا گیا،فوج چلی گئی اور ان لوگوں کی ذاتی دشمنیاں بن گئیں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ کچھ عرصے سے خصوصاً حالیہ ٹارگٹ کلنگ میں نشانہ بننے والے وہی امن کمیٹی کے لوگ ہیں،اب سوچیں کہ امن کمیٹیز کے اتنے عرصے بعد بھی دشمنیاں چلی آرہی ہیں تو فوج جب پوری قوم کو بندوق اٹھانے کا کہہ کر لشکر بنانے کا حکم دے رہی ہے تو اس کا کیا اثر ہو گا؟ پھر لشکر بنا کر وہ لڑے بھی کس سے؟لانے والوں سے یا آنے والوں سے؟پھر ریاست کی پالیسی تبدیل ہو گی تو ہر شہری جو لشکر کا حصہ بن چکا ہو گا،یہ دشمنی ذاتی نہیں قوموں اور نسلوں تک جائے گی،اس لیے میری قوم سے درخواست ہے کہ خدارا ان کی گیم کو ایکسپوز کریں،اس سے پہلے کہ معاملات مکمل طور پر ہمارے ہاتھ سے نکل جائیں اور ہماری اگلی ایک دہائی بھی انہی ناکردہ گناہوں کی سزا کاٹتے گزرے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز