انسداد دہشت گردی کی عدالت نے جوڈیشل کمپلیکس پر حملے سے متعلق کیس میں پی ٹی آئی کے تین رہنماؤں کو مفرور قرار دے دیا۔
اے ٹی سی کی جج طاہرہ عباس سپرا نے مسلسل غیر حاضری پر مراد سعید، حماد اظہر اور فرخ حبیب کو مفرور قرار دے دیا۔ انہوں نے راجہ بشارت اور دیگر کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے ہیں جو آج کی سماعت کے دوران غیر حاضر تھے۔
بعد ازاں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سماعت میں شریک ملزمان کو حاضری سے استثنیٰ دیتے ہوئے سماعت 7 اپریل تک ملتوی کردی۔
یاد رہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف تھانہ رمنا میں دو مقدمات درج ہیں۔